احمد جان کا عابد شیر علی اور سینیٹر شاہین بٹ کے اعزاز میں استقبالیہ
استقبالیہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے مقامی قائدین ، ارکان سمیت کمیونٹی کی اہم شخصیات کی شرکت
پاکستان مسلم لیگ نیویارک سٹیٹ اور یو ایس اے کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک اور سنگین صورتحال کی مذمت کی گئی اور کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا
نیویارک (خصوصی رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) نیویارک سٹیٹ کے صدر احمد جان نے امریکہ کے دورے پر آئے سابق وزیر مملکت اور لیگی رہنما چوہدری عابد شیر علی اور سینیٹر کیپٹن (ر) خالد شاہین بٹ کے اعزاز میں گرینڈ روز ویلٹ بال روم یانکرز میں استقبالیہ دیا ۔ استقبالیہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے اور کمیونٹی کی مقامی شخصیات روحیل ڈار،میاں فیاض ،رانا سعید، سید انور شاہ واسطی ، جاوید خان ،عزیز بٹ،چوہدری حامد محمود، چوہدری محمود پہلوان ،حسن بھائی،محمد عظیم ، محمد سلیم ،خرم ملک ، چوہدری عامر رزاق،چوہدری پرویزا ختر،محمود احمد، راجہ رو¿ف، چوہدری غلام حسین ، نعما ن حق،عزیز بٹ اور فیصل رفیق سمیت دیگر نے شرکت کی ۔
احمد جان نے عابد شیر علی اور سینیٹرشاہین بٹ کو مسلم لیگی (ن) نیویارک سمیت ساتھیوں اور پارٹی کی جانب سے خوش آمدید کہا ۔استقبالیہ سے خطاب کے دوران چوہدری عابد شیر علی اور سینیٹرشاہین بٹ نے احمد جان کا شکرئیہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں بسنے والے لیگی ساتھی محب وطن، جمہوریت پسند اور مسلم لیگ ہی نہیں بلکہ ملک و قوم کا سرمائیہ ہیں ۔ انہوں نے دو سے زائد دہائیوں سے بے لوث خدمات انجام دیں جن پر پارٹی قیادت کو ناز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف ، محترمہ مریم نواز، حمزہ شہباز، شاہد خاقان عباسی ، رانا ثناءاللہ سمیت پارٹی کے قید و بند کی صعوبتین برداشت کرنے والے قائدین کو اصولوں پر سمجھوتہ نہ کرنے کی سزا دی جا رہی ہے ۔ ایسے سزا دینے والے پہلے بھی آئے اور پہلے والوں کی طرح موجودہ حکمرانوں کا بھی نام و نشان نہیں رہے گا۔
استقبالیہ میں پاکستان مسلم لیگ نیویارک اور یو ایس اے کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک اور سنگین صورتحال کی مذمت کی گئی اور کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر یہ عہد بھی کیا گیا کہ مظلوم و محکوم کشمیری عوام کے حق میں ہر فورم پر آواز بلند کی جائے گی ۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے صدرروحیل ڈار نے کہا کہ امریکہ میں بسنے والے لیگی ساتھی، مقامی قائدین اور کارکنان کو اپنے قائدین کی قیاد ت پر غیر متزلزل اعتماد ہے۔ ہم انشاءاللہ ملک و قوم اور جمہوریت کےلئے اپنا ہر ممکن کردارادا کرتے رہیں گے ۔آخر میں احمد جان کی جانب سے شرکاءکے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا ۔