اوورسیز پاکستانیزخبریں

آغوش ،الخدمت فاؤنڈیشن یو ایس اے کا سالانہ فنڈ ریزنگ ڈنر

Aghosh, Alkhidmat Host Annual Ramadan Dinner in New Jersey to Support Global Humanitarian Efforts

سال 2024 میں الخدمت فاؤنڈیشن کو 5.5 ملین ڈالرز کی عطیات ملے، جو پاکستان، شمالی امریکہ، یورپ، مشرق وسطیٰ اور دنیا بھر میں بسنے والے مخیر حضرات کی جانب سے دیے گئے
آگوش ، الخدمت کی جانب سے اکٹھے کئے گئے عطیات تعلیم، صحت، یتیموں، بیواؤں، غریبوں اور مساکین کی مدد کے لیے استعمال ہوئے، متاثرین غزہ کے لئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں
آغوش، الخدمت فنڈ ریزنگ ڈنر کے انعقاد میں آغوش الخدمت یو ایس اے کے پریذیڈنٹ ڈاکٹر محمود عالم ، ڈائریکٹر شکور عالم کے علاوہ ان کے ساتھیوں نے اہم کردرا ادا کیا
ڈاکٹر عالم نے شاہی پیلس نیو جرسی کے مالک، میاں سلطان محمود کا فنڈ ریزنگ ڈنر کو سو فیصد سپانسرکرنے پر شکرئیہ ادا کیا، فنڈ ریزنگ ایونٹ کے اخراجات کی بچت خدمات کےلئے استعمال کی جائے گی
تقریب کے آخر میں امام جواد نے خصوصی بیان کیا اور اللہ کی جانب سے دی گئی توفیق میں مستحق اور غریبوں کی مدد کے قرآن و سنت کی روشنی میں اجر عظیم کی اہمیت بیان کی اور خصوصی دعا کروائی

نیوجرسی ( اردونیوز ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں بالخصوص متاثرین غزہ کے لئے خدمات انجام دینے والے ادارے الخدمت فاؤندیشن اور یتیم بچوں کی کفالت سے لے کر ان کی پڑھائی میں خدمات انجام دینے والے ادارے آغوش کے حسب معمول اس سال بھی ماہ رمضان کے دوران فنڈ ریزنگ عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ اس عشائیہ کا اہتمام شاہی پیلس نیوجرسی میں کیا گیا ۔ شاہی پیلس نیوجرسی کے مالک میاں سلطان محمود کی جانب سے حسب سابق اس سال بھی فنڈ ریزنگ ڈنر کو سو فیصد سپانسر کیا گیا۔
آغوش، الخدمت فنڈ ریزنگ ڈنر کے انعقاد میں آغوش الخدمت یو ایس اے کے پریذیڈنٹ ڈاکٹر محمود عالم ، ڈائریکٹر شکور عالم کے علاوہ فارماسسٹ ناصر محمود، زبیر عالم سمیت ان کے ساتھیوں نے اہم کردرا ادا کیا ۔ فنڈ ریزنگ افطار ڈنر میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔تقریب کا آغاز اللہ تعالیٰ کے پاک نام اور کلام سے ہوا۔ شکور عالم نے شرکاءکو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کا شکرئیہ ادا کیا کہ جو پاکستان سمیت دنیا بھر میں اور حال ہی میں غزہ کے متاثرین کی مدد میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں ۔
آغوش، الخدمت فاؤنڈیشن یو ایس اے کے صدر ڈاکٹر عالم نے شاہی پیلس نیو جرسی میں منعقدہ فنڈ ریزنگ ایونٹ سے خطاب کرتے ہوئے الخدمت فاؤنڈیشن کی عالمی سطح پر امدادی سرگرمیوں کی تفصیلات پیش کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 2024 میں الخدمت فاؤنڈیشن کو 5.5 ملین ڈالرز کی عطیات ملے، جو پاکستان، شمالی امریکہ، یورپ، مشرق وسطیٰ اور دنیا بھر میں بسنے والے مخیر حضرات کی جانب سے دیے گئے۔ یہ عطیات تعلیم، صحت، یتیموں، بیواو¿ں، غریبوں اور مساکین کی مدد کے لیے استعمال ہوئے۔
ڈاکٹر عالم نے مزید کہا کہ پاکستان اور دنیا کے مختلف حصوں میں لوگ اپنی مالی مدد سے الخدمت فاو¿نڈیشن کے منصوبوں کو کامیاب بناتے ہیں۔ ان منصوبوں میں غزہ میں امداد، 41 رسپانس سینٹرز کی تربیت، 60000 شیلٹرز کی فراہمی، حفظان صحت کے گھروں کی تعمیر، اور کئی دیگر رفاہی منصوبے شامل ہیں۔
انہوں نے فلسطین اور دیگر جنگ زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا بھی ذکر کیا، جہاں الخدمت فاؤنڈیشن نے پاک فضائیہ کے ساتھ مل کر امدادی سامان کی فراہمی میں اہم کردار ادا کیا۔
ڈاکٹر عالم نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کا ایک اور اہم منصوبہ تعلیم کے شعبے میں ہے، جس میں ذہین مگر وسائل سے محروم بچوں کے لیے آئی ٹی کی تربیت فراہم کی جاتی ہے تاکہ وہ یونیورسٹی کی تعلیم حاصل کر سکیں اور بعد ازاں روزگار حاصل کر سکیں۔
اس موقع پر ڈاکٹر عالم نے الخدمت فاؤنڈیشن کے عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے اثرات اور اس کے کامیاب منصوبوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ فاؤنڈیشن نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر انسانیت کی خدمت میں مصروف ہے اور اسے ہر سطح پر مخیر حضرات کی حمایت حاصل ہے۔ڈاکٹر عالم نے شاہی پیلس نیو جرسی کے مالک، میاں سلطان محمود کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس فنڈ ریزنگ ڈنر کو سو فیصد سپانسر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میاں سلطان محمود کی معاونت سے نیو جرسی میں ہونے والے فنڈ ریزنگ ایونٹ کے اخراجات میں کمی آئی اور بچت ہونے والی رقم الخدمت کے خدمات کے لیے استعمال کی جائے گی۔
اس فنڈ ریزنگ ایونٹ میں پاکستانی کمیونٹی نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور الخدمت فاؤنڈیشن کے مشن کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔الخدمت کے میڈیکل سنٹرز اور میڈیکل ٹیسٹ سنٹرز میں کسی بھی منافع کے بغیر انتہائی کم نرخوں پر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور جو لوگ افورڈ نہیں کر سکتے ، انہیں سو فیصد فری سہولیات فراہم کی جاتی ہیں ۔
شکور عالم کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں سفید پوش لوگ بہت زیادہ ہیں، غربت بہت زیادہ ہیں، پاکستانی معاشی مشکلات کا شکار ہیں،ان کی مدد کرنا ہم سب کا فرض ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ آغوش، الخدمت ہزاروں یتیموں کی نہ صرف کفالت کی جا رہی ہے بلکہ ان کی تعلیم کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔
تقریب میں خصوصی ڈاکومنٹری کے ذریعے شرکاءکو پاکستان سمیت دنیا بھر میںجاری خدمات انسانیت کے کاموں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔آخر میں شرکاءکے اعزاز میں افطار ڈنر دیا گیا اور خصوصی دعا کی گئی ۔

Aghosh, Alkhidmat Host Annual Ramadan Dinner in New Jersey to Support Global Humanitarian Efforts

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button