پاکستان

غزہ کے متاثرین جنگ کی مدد، کراچی کے عوام کےلئے فری ایم آئی آر مشین ، الخدمت کی خدمات

Alkhidmat FoundationFoundation's Compassionate Initiative: Free MRI Services Unveiled for Underprivileged Patients in Karachi, Fundraising Dinner to Support the Cause in New Jersey

پاکستان سمیت دنیا کے اہم ممالک اور حال ہی میں غزہ کے متاثرین جنگ کو انسانی مدد ( ہیو مینی ٹیرئین ریلیف ) پہنچانے میں پیش پیش تنظیم ”آغوش ، الخدمت “ کےلئے نیوجرسی میں فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام

تقریب میں الخدمت گلوبل کے وائس پریذیڈنٹ عبدالشکور اور ڈائریکٹر آغوش ائیر مارشل (ر) ارشد ملک کی

خصوصی شرکت ، ڈاکٹر محمود عالم اور فارماسسٹ ناصر محمود ، شکور عالم نے خصوصی کردا ر ادا کیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں الخدمت کے ہسپتال میں مستحق مریضوں کے لئے ”ایم آئی آر “(MRI) مشنین کی تنصیب سے دکھی انسانیت کو بڑی مدد ملے گی

پاکستان سمیت دنیا کے اہم خطوں اور ممالک اور حال ہی میں غزہ کے متاثرین جنگ کو انسانی مدد ( ہیو مینی ٹیرئین ریلیف ) پہنچانے میں پیش پیش تنظیم ”آغوش ، الخدمت “ کے لئے نیوجرسی میں فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
آغوش ، الخدمت پاکستان میں دکھی انسانیت کی مدد کے ساتھ ساتھ غزہ کے متاثرین جنگ کو چارٹر طیاروں اور بحری جہازوں کے ذریعے امدادی سامان فراہم کرنے میں پیش پیش ہے

 

نیوجرسی (رپورٹ: محسن ظہیر، اردو نیوز ) پاکستان سمیت دنیا کے اہم خطوں اور ممالک اور حال ہی میں غزہ کے متاثرین جنگ کو انسانی مدد ( ہیو مینی ٹیرئین ریلیف ) پہنچانے میں پیش پیش تنظیم ”آغوش ، الخدمت “ کے لئے نیوجرسی میں فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام کیا گیا ۔تقریب میں امریکہ کے دورے پر آئے الخدمت گلوبل کے وائس پریذیڈنٹ عبدالشکور اور ڈائریکٹر آغوش ائیر مارشل (ر) ارشد ملک نے خصوصی شرکت کی ۔تقریب میں اہتمام میں نوجرسی کی پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات ڈاکٹر محمود عالم اور فارماسسٹ ناصر محمود کے علاوہ ”اغوش ، الخدمت یو ایس اے “ کے سربراہ شکور عالم نے خصوصی کردا ر ادا کیا ۔ تقریب مین پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور ارکان شریک ہوئے ۔
تقریب کا آغازتلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ ڈاکٹر محمود عالم نے آغوش، الخدمت کے عبدالشکور اور ائیر مارشل (ر) ارشد ملک کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ الخدمت اور آغوش کے پلیٹ فارم سے پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں دکھی انسانیت کی جو مدد کی جا رہی ہے، وہ بے مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے خود ، پاکستان میں ان کے منصوبوں کو مشاہدہ کیا ۔

AlKhidmat Foundation’s Compassionate Initiative: Free MRI Services Unveiled for Underprivileged Patients in Karachi, Fundraising Dinner to Support the Cause in New Jersey

Related Articles

Back to top button