آغا صالح نے گورنر نیویارک کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا
ہماری تیسری جنریشن پروان چڑھ رہی ہیں اور وقت آگیا ہے کہ ہم اپنی نمائندگی خود کریں
نیویارک (اردونیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی مقامی متحرک سماجی و سیاسی شخصیت آغا صالح نے گورنر نیویارک کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ یہ اعلان انہوں نے انٹر نیشنل وومین ڈے کے موقع پر ڈائیورسٹی پلازہ جیکسن ہائٹس پر منعقدہ اپنی ایک تقریب میں کیا۔
اس موقع پر کمیونٹی کی مقامی اہم شخصیات اور ارکان بھی موجود تھے۔آغا صالح نیویارک میں گورنر کا الیکشن لڑنے والے پہلے پاکستانی امریکن بن گئے ہں۔ ان کا کہنا ہے کہ میںامن، انصاف، جمہوریت اور اقدار کےلئے انتخابی میدان میں اترا ہوں۔
آغا صالح نے اپنی صاحبزادی فاطمہ بار یاب ، اہلیہ شازیہ کوثر سمیت دیگر کمیونٹی قائدین کے ہمراہ اپنے اعلان میں مزید کہا کہ امریکہ میں ہماری تیسری جنریشن پروان چڑھ رہی ہیں اور وقت آگیا ہے کہ ہم اپنی نمائندگی خود کریں۔
واضح رہے کہ گذشتہ سال آغا صالح کی صاحبزادی فاطمہ بار یاب نے بھی جیکسن ہائٹس ، نیویارک سے سٹی کونسل وومین کا الیکشن لڑا تھا۔