" "
صحت و سائنس

ورزش کریں، صحت مند رہیں، پھل اور صحت بخش غذا کھائیں

کمیونٹی کی خواتین کے لئے پہلی بار ہیلتھ انشورس فراہم کرنے والی معتبر کمپنی یونائیٹڈ ہیلتھ کئیر اور امریکن کونسل آف منیارٹی ویمن کے اشتراک سے ہیلتھ فئیر

معروف یوگا ماسٹر ماریانہ نے ہیلتھ فئیر میں شریک پاکستانی کمیونٹی کی خواتین کو روزانہ یوگا کرنے ،ورزش کے ذریعے صحت مند رہنے اور متعدد امراض و مسائل سے بچنے کے طریقے بتائے
یونائیٹڈ ہیلتھ فئیر کی جانب سے بابر منیر اور فاطمہ کی شرکت، ہیلتھ فئیر کے شرکاءکو تازہ پھل پیش کئے گئے ، ورزش کے ساتھ ساتھ پھلوں کے استعمال اور صحت بخش غذائیں استعمال کرنے پر بھی زور
ہیلتھ فئیر میں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے لیزون کمیونٹی افئیرز سارجنٹ ضیغم عباس کی اپنے ساتھی کے ساتھ خصوصی شرکت، خواتین کو پولیس کی خدمات سمیت اہم امور کے بارے میں بتایا

نیویارک ( اردو نیوز)ہیلتھ انشورس فراہم کرنے والی معتبر کمپنی یونائیٹڈ ہیلتھ کئیر اور امریکن کونسل آف منیارٹی ویمن نے گذشتہ ہفتے یہاں ہیلتھ فئیر منعقد کیا ۔ہیلتھ فئیر میں بازہ روحی سمیت امریکن کونسل آف منیارٹی ویمن کی تمام ڈائریکٹرز اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ یو نائیٹڈ ہیلتھ کئیر کی جانب سے بابر منیر اور فاطمہ شریک ہوئے ۔ہیلتھ فئیر میں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے لیزون کمیونٹی افئیرز سارجنٹ ضیغم عباس بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے ۔
Bazah Rohi, ACMW, United Health, Yoga, Health Fair (1)معروف یوگا ماسٹر ماریانہ نے ہیلتھ فئیر میں شریک پاکستانی کمیونٹی کی خواتین کو روزانہ یوگا کرنے ،ورزش کے ذریعے صحت مند رہنے اور متعدد امراض و مسائل سے بچنے کے طریقے بتائے۔ خواتین کی جانب سے ان کی باتوں پر خصوصی توجہ دی گئی، ان سے یوگا کے مختلف طریقے اور یوگا کے ذریعے جسمانی فٹنس اور بیماریوں سے نجات کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی گئیں ۔ماریانہ نے کہا کہ روزانہ یوگا اور ورزش کو زندگی کا حصہ بنائیں ۔صحت مند زندگی نہ صرف بیماریوں سے دور رکھے گی بلکہ زندگی میں خوشحالی و کامیابی کی ضامن بھی بنے گی
ہیلتھ فئیر میں شرکاءکو تازہ پھل پیش کئے گئے اور ان پر زور دیا گیا کہ وہ پھلوں اور صحت بخش غذاو¿ں کا زیاد ہ استعمال کریں ۔ہیلتھ فئیر میں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے لیزون کمیونٹی افئیرز سارجنٹ ضیغم عباس کی اپنے ساتھی کے ساتھ خصوصی شرکت کی اور شرکاءکو پولیس کی خدمات سمیت اہم امور کے بارے میں بتایا۔
امریکن کونسل آف منیارٹی ویمن کی جانب سے یونائیٹڈ ہیلتھ کئیر، ہیلتھ فئیر میں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے لیزون کمیونٹی افئیرز سارجنٹ ضیغم عباس اور یوگا ماسٹر ماریانہ کا خصوصی طور پر شکرئیہ ادا کیا گیا ۔

Related Articles

Back to top button