اوورسیز پاکستانیز

سرورچوہدری کی صاحبزاد ی عبیحہ سرور کا کا اعزاز، نیویارک ٹیک پریذیڈنشل آنر لسٹ میں نام شامل

نیویارک انسٹیٹیویٹ آف ٹیکنالوجی کے مطابق عبیحہ سرور کو سال 2020کی پریذیڈنشل آنر لسٹ کے لئے ان کی تعلیمی قابلیت کے اعتراف طور پر نامزد کیا گیاہے

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت سرور چوہدری کی صاحبزاد ی عبیحہ سرور کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ ان کا نام ”نیویارک ٹیک پریذیڈنشل آنر لسٹ“ میں شامل کیا گیا ہے ۔عبیحہ سرور، نیویارک انسٹیٹیویٹ آف ٹیکنالوجی کی کلاس 2023کی سٹوڈنٹ ہیں جو کہ بائیالوجی میں میجر کے ساتھ اعلیٰ تعلیم حاصل کررہی ہیں ۔
نیویارک انسٹیٹیویٹ آف ٹیکنالوجی کے مطابق عبیحہ سرور کو سال 2020کی پریذیڈنشل آنر لسٹ کے لئے نامزد کیا گیاہے ۔ وہ ان 13سو ، سٹوڈنٹس میں شامل ہیں کہ جن کی تعلیمی قابلیت کا اعتراف کرتے ہوئے اسے سراہا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ پریذیڈنشل آنر لسٹ کے لئے کوالیفائی کرنے کے لئے سٹوڈنٹ کا سیمسٹر کا جی پی اے ، 3.7ہونا چاہئیے اور اسے کم از کم 12کریڈ آورزبغیر کسی نا مکمل کریڈ کے حاصل کرنا ہوتے ہیں ۔
پاکستانی امریکن کمیونٹی نے سرور چوہدری اور ان کی صاحبزادی کو مبارکباد دی اور ان کے لئے اپنی پرخلوص تمناوں کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ عبیحہ سرور کو تعلمی شعبے میں بے پناہ کامیابیاں نصیب فرمائیں ۔

Abiha Sarwar Named to New York Tech Presidential Honor List
February 1, 2021

Abiha Sarwar was named to the Fall 2020 Presidential Honor List at New York Institute of Technology. Sarwar was one of more than 1,300 students recognized. To qualify for the Presidential Honor List, a student must achieve a minimum semester GPA of 3.7 and complete at least 12 credit hours without any incomplete grades.

Related Articles

Back to top button