پاکستان

معروف مزاحیہ اداکار عابد کاشمیری انتقال کر گئے

Renowned Comedian Abid Kashmiri Passes Away – Famous for His Iconic Dialogue 'Oye Kaun Log O Tusi' and Spontaneous Acting, Abid Had Left Showbiz and Moved to the U.S.

اوئے کون لوگ او تسی کے ڈائیلاگ سمیت اپنی بے ساختہ اداکاری سے شہرت حاصل کرنے والے عابد کاشمیری شوبز کو خیر باد کہہ کر امریکہ منتقل ہو گئے تھے

نیویارک ( محسن ظہیر سے ) پاکستان کے ٹی وی ، سٹیج اور فلم کے معروف اور مشہور اداکار عابد کاشمیری لاہور میں حرکت قلب بند پونے سے انتقال کر گئے ۔ مرحوم کی عمر74سال تھی۔ عابد کاشمیری کے پسماندگان میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں ۔عابد کاشمیری ایک ماہ قبل پاکستان میں مقیم اپنے دو بچوں سے ملنے کے لئے لاہور گئے ، جمعہ کی صبح گیارہ بجے انہیں دل کا دورہ پڑا جو کہ جان لیوا ثابت ہوا۔ عابد کاشمیری نے اتوار 13اکتوبر کو نیویارک واپس آنا تھا لیکن اس سے پہلے ہی وہ اپنے سفر آخرت پر روانہ ہو گئے ۔
عابد کاشمیری جو اپنے ایک کردار گلو بٹ سے خاص طور پر مشہور ہوئے ، چند سال پہلے ، پاکستان اور شوبز کی دنیا کو چھوڑ کر امریکہ میں نیویارک کے علاقے بروکلین میں اپنے بیٹے کاشف بٹ کے ساتھ آکر بس گئے تھے ۔نیویارک میں وہ خاص سرگرم عمل نہیں تھے اور کمیونٹی کی بہت کم تقریبات میں شریک ہوتے تھے تاہم جس تقریب میں بھی جاتے تھے ، وہاں اپنے مداحوں کی توجہ کا مرکز بن جاتے تھے ۔ ان کی خواہش تھی کہ وہ نیویارک میں ایک ڈرامہ بنائیں جس کا انہوں نے سکرپٹ تیار کررکھا تھا اور پروڈکشن کے لئے پروڈیوسر کی تلاش میں تھے ۔
عابد کاشمیری جن کے پاس گرین کارڈ تھا، امریکی شہریت کے حصول کے انگلش اور یو ایس سٹیزن شپ ٹیسٹ کی تیاری کررہے تھے اور ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان سے واپس آخر ٹیسٹ دیں گے۔
پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی ایک نمائندہ تنظیم ”اپنا کمیونٹی سنٹر “ کے عابد کاشمیری رکن تھے اور ان کی تقریباً سنٹر کی ہر تقریب میں شریک ہوتے تھے ۔ اپنا سنٹر کی شازیہ وٹو، پرویز صدیقی ، ارم حنیف اور حنیف خان کا کہنا ہے کہ عابد کاشمیری اپنی بہت سی یادیں چھوڑ گئے ہیں ۔ وہ جب بھی کسی محفل یا تقریب میں آتے تو اس کی رونق بن جاتے ۔ پاکستانی کمیونٹی ان کی درجات کی بلندی کے لئے دعا گو رہے گی ۔عابد کاشمیری نے ٹی وی ڈراموں سورج کے ساتھ ساتھ ، تیسرا کنارہ ، لوہاری گیٹ اور فلم بازار حسن سے خاص شہرت حاصل کی ۔
عابد کاشمیری نے پاکستان میں ٹی اور سٹیج سے شہرت حاصل کی اور مزاحیہ اداکار کے طور پر اپنا لوہا منوایا۔پاکستانی شوبز انڈسٹری نے عابد کاشمیری کے انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کے انتقال سے شوبز انڈسٹری ایک بے مثال اداکار سے محروم ہو گئی ہے ۔

 

Renowned Comedian Abid Kashmiri Passes Away – Famous for His Iconic Dialogue ‘Oye Kaun Log O Tusi’ and Spontaneous Acting, Abid Had Left Showbiz and Moved to the U.S.

Related Articles

Back to top button