پاکستان

حکومت کے دو سال باقی ہیں، کراچی کے عوام عمران خان کیساتھ ہیں، عبدالشکور شاد بلوچ

اپنے حلقے میں 60کروڑ کے ترقیاتی کام کروائے ، آئندہ سال 80کروڑ روپے کی ڈویلپمنٹ کرینگے ، قسم کھا رکھی کہ ایک پائی بھی کسی کو کھانے نہیں دونگا،عبدالشکور بلوچ

نیویارک (سپیشل رپورٹرسے ) پاکستان تحریک انصاف کے کراچی سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی عبدالشکور شاد بلوچ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کے دو سال باقی ہیں ۔ حکومت مشکل فیصلے کررہی ہے اور مشکل حالات و واقعات سے ملک و قوم کو بالآخر نکال لے گی ۔ عبدالشکور شاد بلوچ جو کہ امریکہ کے نجی دورے پر تھے ، نے خبریں سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ کراچی کے عوام کی اکثریت ، وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ہے اور آئندہ بھی رہے گی۔ ایک سوال کے جواب میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ میں نے الحمد للہ اپنے حلقے میں 60کروڑ کے ترقیاتی کام کروائے اور آئندہ سال 80کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز خرچ کئے جائیں گے ۔ میں نے قسم کھا رکھی کہ ترقیاتی کاموں میں ایک پائی بھی کسی کو کھانے نہیں دونگا۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ ایم کیو ایم نے کراچی کے عوام کو بہت مایوس کیا اور مسلسل کررہی ہے ۔
عبدالشکور شاد بلوچ امریکہ کا نجی دورہ مکمل کرنے کے بعد اتوار کو نیویارک سے واپس پاکستان کے لئے روانہ ہو گئے ۔

Related Articles

Back to top button