بین الاقوامیپاکستان

چئیرمین روئیت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر کا دورہ امریکہ

مولانا سید عبدالخبیر آزاد کی واشنگٹن میں قومی دعائیہ ناشتے اور مذہبی رواداری کی عالمی کانفرنس میں شرکت

نیویارک ( اردونیوز )بادشاہی مسجد کے خطیب اور روئیت ہلال کمیٹی پاکستان کے چئیرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد امریکہ کے دورے پر ہیں۔ دورہ امریکہ کے دوران انہوں نے واشنگٹن ڈی سی میں سالانہ قومی ناشتے میں شرکت کی جس میں دنیا کے ایک سو سے زائد ممالک سے سیاسی، سماجی و مذہبی عمائدین شریک ہوئے۔ سالانہ قومی دعائیہ ناشتے کی گرینڈ تقریب میں امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی شرکت کی ۔

مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے واشنگٹن میں مذہبی رواداری کے حوالے سے عالمی کانفرنس میں بھی شرکت کی ۔عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ مذہبی روادی کانفرنس اور قومی سالانہ دعائیہ ناشتے میں غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے خصوصی آواز اٹھائی گئی اور عالمی قائدین نے غزہ سمیت دنیا بھر میں امن کے لئے اپیل کی ۔

واشنگٹن میں قومی دعائیہ ناشتے اور مذہبی روادری کی کانفرنس میں شرکت کے بعد مولانا سید عبدالخبیر آزاد نیویارک پہنچ گئے جہاں چند روز قیام کے بعد وہ پاکستان واپس روانہ ہونگے ۔

Abdul Khabeer Azad

 

Related Articles

Back to top button