پاکستاناوورسیز پاکستانیز
نیویارک سٹیٹ اسمبلی کے سابق امیدوار عامر سلطان کے والد کا انتقال
Aamir Sultan father Hafiz Sultan passes away in New York
نیویارک (اردو نیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت اور نیویارک سٹیٹ اسمبلی کے سابق امیدوار عامر سلطان کے والد حافظ سلطان احمد انتقال کر گئے ہیں ۔ مرحوم جن کی عمر اسی سال سے زائد تھی ، گذشتہ ایک ہفتے سے شدید علیل تھے ۔ مرحوم کی نماز جنازہ اتوار ،22دسمبر کو ساڑھے چار بجے بعد نماز مغرب مسجد نور لانگ آئی لینڈ میں ادا کی جائے گی ۔ مرحوم کی تدفین سوموار کو لائن لان قبرستان میں کی جائے گی ۔
پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے عامر سلطان اور سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے اور مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی ہے ۔
Aamir Sultan father Hafiz Sultan passes away in New York