" "
پاکستان

نیویارک میں ایک اور پاکستانی امریکن عمر عثمان کی اہم عہدے پر تقرری

پاکستانی امریکن کمیونٹی بروکلین کے رکن عمر عثمان بروکلین بورو پریذیڈنٹ کے ”پرسنل ایڈ“ مقررہو گئے ہیں

نیویارک (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی بروکلین (نیویارک ) کے جواں سال رکن عمر عثمان بروکلین بورو پریذیڈنٹ انٹونیو رینوسو کے ”پرسنل ایڈ“ مقرر ہو گئے ہیں ۔ انہوں نے منگل 23فروری کو اپنا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ عمر عثمان ، بروکلین بورو ہال میںتعینات ہونے والے پہلے پاکستانی امریکن ہیں ۔

عمر عثمان نے حالیہ نیویارک لوکل گورنمنٹ الیکشن میں بھرپور کردار اد اکیا اور وہ مئیر نیویارک کے سپیشل ایڈوائزر احسن چغتائی کے قریبی ساتھی ہیں۔
عمر عثمان نے بورو پریذیڈنٹ انٹونیو رینوسو کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بورو ہال میں خدمات انجام دینا بڑے اعزاز کی بات ہو گی ۔

Related Articles

Back to top button