چودھری پرویزالٰہی سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی میں ملاقات
چودھری پرویزالٰہی نے اسد قیصر کو پنجاب اسمبلی میں قائمہ کمیٹی میں زیر غور بلدیاتی مسودہ قانون پر اعتماد میں لیا، دیگر پارلیمانی امور اور سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال
مضبوط بلدیاتی ادارے عوامی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، کوشش ہے پنجاب میں منتخب بلدیاتی نمائندوں کو زیادہ سے زیادہ اختیارات دئیے جائیں: چودھری پرویزالٰہی
قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی میں ملاقات، ارکان قومی اسمبلی جنید اکبر، ڈاکٹر حیدر علی، صالح محمد اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی موجود تھے
لاہور(10فروری2022) قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ارکان قومی اسمبلی جنید اکبر، ڈاکٹر حیدر علی، صالح محمد اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی موجود تھے۔ دونوں رہنماؤں نے پارلیمانی امور، سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے پنجاب کے بلدیاتی مسودہ قانون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور پنجاب اسمبلی میں قائمہ کمیٹی میں زیر غور بلدیاتی مسودہ قانون پر اعتماد میں لیا۔ قائم مقام گورنر چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ مضبوط بلدیاتی ادارے عوام کے مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، کوشش ہے کہ پنجاب میں پاس ہونے والے بلدیاتی بل میں منتخب نمائندوں کو زیادہ سے زیادہ اختیارات دئیے جائیں، عوامی مسائل کو نچلی سطح پر حل کرنے کیلئے بلدیاتی نمائندوں کو با اختیار بنانا ضروری ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پارلیمانی اداروں میں ارکان پارلیمنٹ موثر قانون سازی سے عوام کو ریلیف دے سکتے ہیں، میری کوشش ہوتی ہے کہ ایوان میں عوامی مسائل پر بات کرنے کیلئے ارکان کو زیادہ سے زیادہ موقع دیا جائے