پاکستان بغیر فیس کے پیسے بھیجیں ،”Taptap Send“منی ٹرانسفر کمپنی کا اعلان
امریکہ میں ”Taptap Send“ کے نام سے نئی منی ٹرانسفر کمپنی نے پاکستان کے لئے اپنا آپریشن شروع کر دیا ہے، ریٹ بھی زیادہ اور فیس بھی کوئی نہیں
نیویارک (اردو نیوز ) امریکہ میں منی ٹرانسفر کمپنی ”Taptap Send“ نے امریکہ سے پاکستان رقوم کی ترسیل کے سلسلے میںاپنا کام شروع کر دیا ہے ۔ اس منی ٹرانسفر کمپنی ”ٹیپ ٹیپ سینڈ“ کی خاصیت یہ ہے کہ یہ کمپنی پاکستان پیسے بھجوانے کی کوئی فیس حاصل نہیں کرتی اور کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ امریکہ سے پاکستان بھجوانے کے لئے بہترین ریٹ پیش کررہے ہیں ۔
کسٹمرز ”Taptap Send“ کی ایپل یا اینڈرائیڈ موبائیل فونز ایپ ڈاو¿ن لوڈ کرکے آسانی سے اپنے پیاروں کو پیسے بھجوا سکتے ہیں ۔ ”ٹیپ ٹیپ سینڈ“ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور شریک بانی مائیکل فائے کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ منی ٹرانسفر کمپنی کے قیام کا مقصد دنیا بھر میںموجود صارفین کو اپنے پیاروں کو سستے ریٹس پر ، آسان طریقے سے اور رقوم کی فوری ترسیل کو یقینی بنانا ہے ۔
کمپنی پاکستان کے علاوہ دنیا کے 21اہم ممالک میں بھی منی ٹرانسفر کی خدمات فراہم کررہی ہے ۔