لانگ آئی لینڈ میں ہینڈ سینیٹائزر اور COVID-19 KITSکی تقسیم
سفک کاؤنٹی کے شہریوں میں بلا امتیاز 70ہزار ہینڈ سینی ٹائزر اور سینکڑوں کی تعداد میں گھروں پر کورونا مرض کی تشخیص کرنے والی COVID-19 Kitsتقسیم کی گئیں
نیویارک (اردونیوز )سفک کاؤنٹی لانگ آئی لینڈ میں شہریوں کو کورونا وبا سے محفوظ بنانے کے لئے اہم تنظیموں کی جانب سے بلا امتیاز خدمات خلق کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس سلسلے میں مقامی کمیونٹیز کی اہم و نمائندہ تنظیموں امریکن ملائین لاءانفورسمنٹ سوسائٹی یونائیٹڈ، سفک کاؤنٹی پولیس ایشین جیڈ سوسائٹی ، پراجیکٹ تھینک ا کوپ ، نیویارک ٹرکش امریکن سنٹر، مسجد دارالقرآن اور PACEکے زیر اہتمام سفک کاؤنٹی کے رہائشیوں میں 70ہزار سے زائد ہینڈ سینی ٹائزرز اور سینکڑوں کی تعداد میں ”کووڈ۔۹۱ ٹیسٹنگ کٹس“ تقسیم کی گئیں ۔
خدمت خلق کے اس کام میں مذکورہ تنظیموں کے قائدین تھامس جوائے، راجہ حسن احمد، ایرول اکیوریک ، ایڈ ہگ، ورٹیکا گوئیل، اوکٹے ٹاپ، حسین علی ، مہمت اور ابراہیم سمیت ان کے ساتھیوں نے خصوصی کردار ادا کیا ۔
مذکورہ کمیونٹی قائدین نے صبح نو بجے سے برینٹ وڈ روڈ پر ہینڈ سینی ٹائزر ز اور کووڈ ٹیسٹنگ کٹس کی تقسیم کا سلسلہ شروع کیا جو کہ دوپہر ایک بجے تک جاری رہا ۔مقامی کمیونٹی ارکان نے بھی بطور والنٹئیرز خدمات انجام دیں ۔ منتظمین کی جانب سے برینڈ وڈ روڈ پر راہ گیروں بالخصوص گاڑیوں میں گذرنے والے مقامی شہریوں کو روک کر ان میں ہینڈ سینی ٹائزرز اور کووڈ کٹس تقسیم کی گئیں ۔ مقامی شہریوں کی جانب سے امریکن ملائین لاءانفورسمنٹ سوسائٹی یونائیٹڈ، سفک کاو¿نٹی پولیس ایشین جیڈ سوسائٹی ، پراجیکٹ تھینک ا کوپ ، نیویارک ٹرکش امریکن سنٹر، مسجد دارالقرآن اور PACE کی ان خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا گیا اور ان کی خدمات کو ایک بڑی مدد قراردیتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا گیا ۔
تھامس جوائے کا کہنا تھا کہ ستر ہزار ہینڈ سینی ٹائزرز جو کہ تقسیم کئے گئے ، ان کی مالیت تقریباً ایک لاکھ ڈالرز بنتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا میں ابھی بھی ہر ممکن احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیے اور ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہئیے ۔
راجہ حسن احمد جنہوں نے اس کار خیر میں مسجد دالقرآن اور PACEکی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی ، کورونا کے دور میں خدمات خلق انجام دینے والی تمام تنظیموں اور افراد کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان خدمات میں اپنا ہر ممکن کردارادا کررہی ہے اور کرتی رہے گی۔انہوں نے تھامس جوائے سمیت تمام تنظیموں کے قائدین کا شکرئیہ ادا کیا۔
نیویارک ٹرکش امریکن سنٹر کے ایرول اکیوریک نے کہا کہ کورونا وبا کے دور میں ایک دوسر ے کی مدد کرنا انسانیت کا تقاضہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر آئندہ بھی ہر ممکن خدمات انجام دیتے رہیں گے ۔آخر میں تھامس جوائے کی جانب سے تمام تنظیموں اور خدمتگاروں کا شکرئیہ ادا کیا گیا۔