پاکستان

عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لئے اہم احکامات جاری کر دئیے

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ایواب آفریدی کو اوورسیز پاکستانیوں اور سفارتخانوں کے درمیان روابط بڑھا کر مسائل کے حل کی رفتار کو مزید تیز کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں

اسلام آباد (اردو نیوز ) وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ایواب آفریدی کو اوورسیز پاکستانیوں اور سفارتخانوں کے درمیان روابط بڑھا کر مسائل کے حل کی رفتار کو مزید تیز کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔ ایوب آفریدی سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔وزیرِ اعظم نے ایوب آفریدی کو سمندر پار پاکستانیوں اور سفارتخانوں کے درمیان روابط بڑھا کر مسائل کے حل کی رفتار کو مزید تیز کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ملاقات میں سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے حکومت کے اقدامات اور انتخابات میں حقِ رائے دہی ملنے پر حکومت کی پزیرائی پر گفتگوبھی ہوئی ۔
وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کیلئے روشن ڈیجیٹل اکاو¿نٹ کے ذریعے آسانیاں پیدا کریں۔وزیر اعظم نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ سمندر پار پاکستانیوں کیلئے شکایات کے ازالے کیلئے پورٹل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button