نیویارک کے سابق مئیر ڈبلازیو کو گورنر کی دوڑ میں شامل ہونے کا امکان
ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے بل ڈبلازیو ، اگر گورنر کی دوڑ میں شامل ہوتے ہیں تو انکی شمولیت سے ڈیموکریٹک پارٹی کے گورنر کے امیدواروں کی تعداد چار ہو جائے گی
نیویارک (محسن ظہیر سے ) نیویارک سٹی کے آٹھ سال تک مئیر رہنے کے بعد حال ہی میں عہدے سے سبکدوش ہونے والے سابق مئیر بل ڈبلازیو کا بھی نیویارک سٹیٹ کے گورنر کی دوڑ میں شامل ہونے کا امکان ہے ۔
ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے بل ڈبلازیو ، اگر گورنر کی دوڑ میں شامل ہوتے ہیں تو انکی شمولیت سے ڈیموکریٹک پارٹی کے گورنر کے امیدواروں کی تعداد چار ہو جائے گی ۔ واضح رہے کہ لانگ آئی لینڈ، نیویارک سے تعلق رکھنے والے کانگریس مین ٹام شوازی ، نیویارک کی موجودہ گورنر کیتھی ہوکل اور نیویارک سٹی کے پبلک ایڈوکیٹ جمانی ولیمز گورنر کی دوڑ میں شامل ہیں ۔ان امیدواروں کو ایک دوسرے سے جون میں ہونیوالے پرائمری الیکشن کا سامنا کرنا ہوگا اور جو بھی پرائمری جیتے گا، اسے نومبر میں ہونیوالے گورنر کے جنرل الیکشن میں ریپبلکن حریف کاسامنا کرنا ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لئے اردو نیوز پڑھتے رہیں ۔۔ اس لنک پر کلک کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔اردو نیوز یو ایس اے
Bill DeBlasio for Governor New York?