ٹیچرز مان گئے، شکاگو کے سکول 11جنوری سے کھل جائیں گے
کورونا کیسوں کی وجہ سے ٹیچرز کا کہنا تھا کہ جب تک کورونا کی صورتحال بہتر نہیں ہو جاتی ، اس وقت تک سکولوں کی پڑھائی کو آن لائن کر دیا جائے
سوموار کو شکاگوسکول ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ شکاگو میں سکول منگل،11جنوری کو کھل جائیں گے
شکاگو (اردونیوز ) شکاگو ٹیچرز یونین اور شکاگو سٹی اور پبلک سکول ڈیپارٹمنٹ میں معاہدہ ہو گیا جس کے بعد شکاگو کے سکولز منگل گیارہ جنوری سے کھل جائیں گے ۔ واضح رہے کہ شکاگو میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسوں کی وجہ سے ٹیچرز کا کہنا تھا کہ جب تک کورونا کی صورتحال بہتر نہیں ہو جاتی ، اس وقت تک سکولوں کی پڑھائی کو آن لائن کر دیا جائے
تاہم شکاگو سٹی گورنمنٹ اور پبلک سکول ڈیپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ بچوں کو سکولوں میں پڑھایا جائے ۔ سوموار کو سکول ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ شکاگو میں سکول منگل کو کھل جائیں گے ۔
UPDATE: CPS and the Chicago Teachers Union have reached an agreement. All staff will be reporting to schools tomorrow, Tuesday, January 11, and in-person classes will resume for all CPS students on Wednesday, January 12. Please review this letter for more information. pic.twitter.com/kF7Cq4681k
— CPS – Chicago Public Schools (@ChiPubSchools) January 11, 2022
تازہ ترین خبروںکے لئے پڑھتے رہیں ۔۔۔اردو نیوز