خبریںبین الاقوامی
سابق گورنرکومو کیخلاف ایک بڑا الزام عائد نہیں ہوگا
نیو یارک کے سابق گورنر اینڈریو کومو کو اس الزام پر کریمنل مقدمے کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا کہ انہوں نے ایک معاون پر ٹھرک جھاڑنے کی کوشش کی
نیویارک (اردونیوز ) نیو یارک کے سابق گورنر اینڈریو کومو کو اس الزام پر کریمنل مقدمے کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا کہ انہوں نے ایک معاون پر ٹھرک جھاڑنے کی کوشش کی، منگل کے روز ایک پراسیکیوٹر کے کہنے کے بعد کہ وہ کیس کو چھوڑ رہے ہیں کیونکہ وہ اس الزام کو ثابت نہیں کر سکتے ۔
البنی کاونٹی کے ڈسٹرکٹ اٹارنی ڈیوڈ سورس نے کہا کہ وہ کاؤنٹی شیرف سے کہنے جا رہے ہیں کہ ، اکتوبر میں سابق گورنر کے خلاف دائر کی گئی ایک مجرمانہ شکایت میں مذکورہ الزام کو خارج کر دیا جائے۔سورس کا مزید کہنا ہے کہ چونکہ ہم مذکورہ الزام کو ثابت نہیں کر سکتے ، لہٰذا اس الزام کی پیروی نہیں کریں گے ۔ البانی کاؤنٹی کے ڈسٹرکٹ اٹارنی کا کہنا ہے کہ کسی بھی عائد کردہ الزام کو ثابت کرنا ، ان کے آفس کی ذمہ داری ہے ۔