پاکستان

عروج اسلام ”ناسا کاؤنٹی “ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ساؤتھ ایشین کمیونٹی افئیرز ہونگی

مسٹر بلیک مین نے اپنے انتخابی وعدہ پر عمل درامد کرتے ہوئے پاکستانی امریکن کمیونٹی کی رکن عروج اسلام کو ناسا کاؤنٹی کی ایگزیکٹر برائے ساؤتھ ایشین افئیرز نامزد کر دیا

نیویارک (اردونیوز ) نیویارک سٹی کے نواح میں واقع لانگ آئی لینڈ کی ناسا اؤنٹی میں ریپبلکن پارٹی کا برسر اقتدار آنا، ناسا اؤنٹی میں بسنے والی پاکستانی امریکن کمیونٹی کے لئے نیک سگون ثابت ہوا۔ ناسا اؤنٹی کے نئے کاو¿نٹی ایگزیکٹو بروس بلیک مین نے اپنی انتخابی مہم کے دوران وعدہ کیا تھا کہ اگر وہ منتخب ہو گئے تو امیگرنٹ کمیونٹیز کو کوئی روایتی عام ایڈوائری کردار دینے کی بجائے اہم عہدوں پر فائز کریں گے ۔ مسٹر بلیک مین نے اپنے انتخابی وعدہ پر عمل درامد کرتے ہوئے پاکستانی امریکن کمیونٹی کی رکن عروج اسلام کو ناسا اؤنٹی کی ایگزیکٹر برائے ساو¿تھ ایشین افئیرز نامزد کر دیا ہے ۔
عروج اسلام کی جانب سے اس عہدے پر تقرری حاصل کرنے کے لئے ضروری دستاویزات جمع کروا دی گئی ہیں اور امکان ہے کہ آفس پیپر ورک مکمل ہونے کے بعد وہ اپنا عہدہ سنبھال لیں گی ۔عروج اسلام ،ہیومین ریسورس میں ماسٹر ڈگری کی تعلیم حاصل کررہی ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ ان پر اؤنٹی ایگزیکٹو کی جانب سے جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے ، وہ اس پر پورا اترنے کے لئے اپنا ہر ممکن کردارادا کریں گی اور تمام ساو¿تھ ایشین کمیونٹیز کے لئے اپنا ہر ممکن کردارادا کریں گی۔

Arooj Islam , Nassau County

Related Articles

Back to top button