عمران خان ک ساتھ نظرئیہ ضرورت کے تحت تعلقات ہیں ، پرویز الٰہی
سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کا دنیا ٹی وی کے مجیب الرحمان شامی کو خصوصی انٹرویو
لاہور (اردونیوز ) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدر ی پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ہمارے تعلقات نظرئیہ ضرورت کے تحت ہیں ۔ ہم اچھا کرتے ہیں اور وہ غلط سمجھتے ہیں ۔مولانا فضل الرحمان کے ساتھ بات کرکے ہم نے بہت کام کیا ۔وہ آرام سے واپس چلے گئے ، بجائے کریڈٹ کے ہمیں جو ملا ، وہ رہنے ہی دیں ۔یہ بات انہوں نے معروف صحافی مجیب الرحمان شامی کو دنیا ٹی وی کے لئے دئیے گئے ایک خصوصی انٹرویو کے دوران کہی ۔
انہوں نے کہاکہ سیاست برداشت کا نام ہے جیسے ہم سب کچھ برداشت کررہے ہیں ۔ زیادتیاں بھی اس سوچ کے تحت پی جاتے ہیں کہ شاید آگے کچھ اچھا ہی ہو جائے ۔کرکٹ کے بارے ایک سوال کے جواب میں چوہدری پرویزا لٰہی نے کہا کہ مجھے کرکٹ کا کوئی شوق نہیں ، ویسے اب لوگوں کا بھی کرکٹ کا شوق پورا ہو گیا ہے ۔ مجھے توکبڈی کا کھیل پسند ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری میں دوسروں کو ساتھ لے کر چلنے کا ہنر ہے، ان میں لوگوں کو اپنا بنانے کا ہنرہے، ہمارے آصف زرداری سے تعلقات برقرار رہیں ، وہ تعلقات سینٹ میں کام آگئے تھے ۔
Chaudhry Pervaiz Elahi