پاکستان

نیویارک میں امریکی شہریت نہ رکھنے والے امیگرنٹس کو بڑا حق مل گیا

نیویارک سٹی میں بسنے والے ایسے امیگرنٹس کہ جو امریکی شہری نہیں تاہم ان کے پاس گرین کارڈز یا ورک پرمٹ ہیں ، کو سٹی کے میونسپل الیکشن میں ووٹ کا حق ہو گا

نیویارک (اردونیوز ) نیویارک سٹی کونسل نے مسودہ قانون کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت نیویارک سٹی میں بسنے والے ایسے امیگرنٹس کہ جو امریکی شہری نہیں تاہم ان کے پاس گرین کارڈز یا ورک پرمٹ ہیں ، کو سٹی کے میونسپل الیکشن میں ووٹ کا حق ہو گا۔نیویارک سٹی کونسل میں منظور ہونیوالے بل نمبر1867کی منظوری کے بعد نیویارک سٹی میں بسنے والے تقریباً 9لاکھ غیر شہری امیگرنٹس کو ووٹ کا حق مل گیا ہے ۔ اس قانون کی منظوری کے لئے نیویار ک سٹی میں امیگرنٹ کمیونٹیز کے حقوق کے لئے جہدو جہد کرنے والے اہم تنظیموں (The Our City, Our Vote Coalition (OCOV), New York Immigration Coalition (NYIC), United Neighborhood Houses, allies, and immigrant New Yorkers) نے پانچ سال کے عرصے میں طویل اور نہ رکنے والی مسلسل جدوجہد کی ۔سٹی کونسل میںیہ بل کونسل مین یاڈانس راڈریگز نے متعارف کروایا تھا ۔ کونسل مین راڈریگز کا کہنا ہے کہ ہم نے ایک تاریخ رقم کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں جب ہماری آنیوالی نسلیں ، پیچھے مڑ کر دیکھیں گی تو انہوں نے فخر ہوگا کہ نیویارک سٹی کی ڈائیورسٹی کے لئے کیا گرانقدر خدمت انجام دی گئی ہے ۔انہوں نے بل کی منظور ی کے سلسلے میں تمام ارکان اور تنظیموں کے کردار کو سراہا اور ان کا شکرئیہ ادا کیا ۔
نیویارک امیگریشن کولیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مراد اوادھے کا کہنا ہے کہ ہم نے نیویارک کے امیگرنٹس کو ایک اہم حق دیا ہے اور یہ وہ امیگرنٹ اور نیویارک کے رہائشی ہیں کہ جن کے بچے یہاں پرورش پا رہے ہیں ، جو محنت اور لگن سے کام کرکے شہر کی تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سٹی کونسل میں کی جانیوالی قانون سازی کی وجہ سے تقریبا ایک ملین نیویارکرز کو اہم امور اور معاملات سے متعلق اپنی آواز بلند کرنے کا موقع ملے گا۔انہوں نے کہا کہ مئیر بل ڈبلازیو بال تاخیر بل پر دستخط کریں تاکہ یہ قانون کی شکل اختیار کرے ۔انہوں نے کہا کہ اس قانون سازی کی وجہ سے نیویارک سٹی ملک بھر میںدوسرے شہروں اور کاو¿نٹیز کے لئے ایک رول ماڈل شہر بن گیا ہے ۔
سٹی ہال میں امیگرنٹس کے لئے ووٹ کے حق کے قانون کی منظوری کی خوشی میں منعقدہ تقریب میں پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم ”امریکن پاکستانی ایڈوکیسی “( APAG) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر علی رشید نے بھی شرکت کی اور کہا کہ ہمیں سٹی کونسل پر فخر ہے اور ہم نیویارک کی امیگرنٹ کمیونٹی کی جانب سے سٹی کونسل اور قانون کی منظوری میں کردار ادا کرنے والے ہر ایک شخص اور تنظیم کا شکرئیہ ادا کرتے ہیں ۔

New York’s Move Allowing Non-Citizens to Vote Could Lead Other Cities to Follow

 

Related Articles

Back to top button