پاکستانخبریںکالم و مضامین
کانگریس مین ٹام شوازی کا گورنر نیویارک کا الیکشن لڑنے کا اعلان
ٹام شوازی کے اعلان کے بعد اب گورنر کی دوڑ میں چار اہم ڈیموکریٹس شامل ہو گئے ہیں
نیویارک (اردونیوز )لانگ آئی لینڈ، نیویارک سے ڈیموکریٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والے کانگریس مین ٹام شوازی نے آئندہ سال نیویارک سٹیٹ کے گورنر کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ یہ اعلان انہوں نے سوموار کو یہاں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ نیویارک سٹیٹ کی اٹارنی جنرل لٹیشا جیمز، موجودہ گورنر نیویارک کیتھی ہوکل اور نیویارک سٹی کے پبلک ایڈوکیٹ جمانی ولیمز بھی گورنر شپ کی دوڑ میں ہیں ۔ ٹام شوازی کے اعلان کے بعد اب گورنر کی دوڑ میں چار اہم ڈیموکریٹس شامل ہو گئے ہیں۔
You can watch the live stream of my 11am press conference today on News 12 Long Islandhttps://t.co/8dIieMT9XF
— Tom Suozzi (@Tom_Suozzi) November 29, 2021