اوورسیز پاکستانیزکالم و مضامین

پاکستانی امریکن فارما سیوٹیکل ایسوسی ایشن PAPAکا سالانہ گالا ڈنر

کورونا وبا کے بعد ”پاکستانی امریکن فارما سیوٹیکل ایسوسی ایشن“(پاپا۔PAPA) کے پہلے سالانہ ڈنر میں تنظیم کے عہدیداران ، فارمیسی سکولز کے ڈین سمیت اعلیٰ حکام کی شرکت

یو ایس کانگریس مین ٹام شوازی کا بذریعہ ویڈیو لنک واشنگٹن ڈی سی سے خطاب ، کانگریس میں فارمیسی بزنس سے متعلق اہم بلوں کو سپانسر کرنے کا اعلان ، پاکستانی فارماسسٹس کی خدمات کو خراج تحسین
گالا ڈنر کے انعقاد میں صدر یعقوب نور، چئیرمین بورڈ آف ٹرسٹیز سید نسیم الرحمان،جنرل سیکریٹری محمد اصغر چوہان،محمد سلیم، صفدر شیخ،مہدی رجانی،ثمر شمسی،شہباز خان اور انکے ساتھیوں نے اہم کردار ادا کیا
”پاپا“کے سالانہ ڈنر میں ”پاپا“ کے وفات پانے والے ارکان سمیع الرحمان،آصف اقتدار، فرزانہ احسن،سلیم طاطاری، اکبر مرچنٹ، مقصود خان کی خدمات کو خراج تحسین ، مرحومین کے لئے دعا کی گئی
ہونہار فارمیسی سٹوڈنٹس کو سکالرشپ دئیے گئے ، سینٹ جانز یونیورسٹی کے سپشل ایڈوائزر ڈاکٹر جان کونری، ایل آئی یو کی اسسٹنٹ ڈین جیکلین نواٹ اور ٹورو کالج آف فارمیسی کے ڈاکٹرجیگرکی شرکت

نیویارک( اردونیوز)امریکی پاکستانی فارماسسٹوں کی نمائندہ تنظیم ”امریکن پاکستانی فارماسسٹس ایسوسی ایشن “(پاپا۔ PAPA)کا 27واں واں سالانہ ڈنر لانگ آئیلنڈ(نیویارک)میں واقع میریٹ ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں ”پاپا“ کے عہدیداران و اراکان ،انکے اہل خانہ اور کمیونٹی کے معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ یو ایس کانگریس مین ٹام سوازی مہمان خصوصی تھے مگر واشنگٹن ڈی سی میں مصروفیات کی وجہ سے وہ شریک نہ ہوسکے تاہم انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعہ ڈنر سے خطاب کیا۔ ٹام سوازی کا تعارف پاپا کے سینئیر عہدےدار محمد سلیم نے کروایا۔ڈیموکریٹک کانگریس مین نے پاپا کو سالانہ ڈنر کی انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔انہوں نے امریکی پاکستانی فارماسسٹوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ امریکی معیشت خصوصا نیوریاک میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔کانگریس مین شوازی کا کہنا تھا کہ انکی خواہش تھی کہ پروگرام میں ذاتی سطور پر شریک ہوتے کیونکہ وہ پاکستانی کمیونٹی کو اپنے قریب سمجھتے ہیں۔نیویارک میں پاکستانی قونصل جنرل عائشہ علی کی نمائندگی وائس قونصل جنرل نواب عادل خان نے کی۔”پاپا“ کے سالانہ ڈنر کے موقع پر حسب معمول اس سال بھی پاکستانی امریکن فارماسسٹس کے لئے ”Continuing Education“ کے سیشن کا انتظام بھی کیا گیا جس میں فارمیسی کے شعبے سے وابستہ ایکسپرٹ نے فارماسسٹس کو فارمیسی کے شعبے کے حوالے سے اہم معلومات، آگاہی اور رہنمائی فراہم کی ۔
خوبصورت گالا ڈنر کے انعقاد میں صدر یعقوب نور، چئیرمین بورڈ آف ٹرسٹیز سید نسیم الرحمان،جنرل سیکریٹری محمد اصغر چوہان،محمد سلیم، صفدر شیخ،مہدی رجانی،ثمر شمسی،شہباز خان اور انکے ساتھیوں نے اہم کردار ادا کیا۔
تقریب کا باقاعدہ تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ احسن قادر نے تلاوت کی سعادت حاصل کی۔ آمنہ خان اور رخسار فہیم نے باری باری سٹیج سکرٹری کے فرائض انجام دئیے۔انہوں نے شرکاءکو خوش آمدید کہااور مقررین کو سٹیج پر آنے کی دعوت دی۔”پاپا۔PAPA“ کے موجودہ صدر یعقوب نور نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔انہوں پاپا کمیونٹی کو دو سال بعد گالا ڈنر کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے مختلف فارمیسی تعلیمی اداروں سے سکالر شپ پانے والی تین ہونہار سٹوڈنٹس نور خواجہ ، جاسمین حسین اور زینب علی کو خراج تحسین پیش کیااور سینٹ جانز یونیورسٹی،ٹورو کالج اور لانگ آئیلنڈ یونیورسٹی کالج ف فارمیسی کا” پاپا“ سے تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا۔
اس موقع پر تینوں تعلیمی اداروں کے اعلی عہدےداروں نے سکالرشپ دئیے۔زینب علی کو لانگ آئیلنڈ یونیورسٹی کالج آف فارمیسی سے سکالرشپ ملا، جبکہ جاسمین حسین کو ٹورو کالج اور نور خواجہ کو سینٹ جانز یونیورسٹی کی جانب سے سکالرشپ ملے۔سینٹ جانز یونیورسٹی کے سپشل ایڈوائزر فار کالج سٹریٹجک ڈاکٹر جان کونری، ایک آئی یو کی اسسٹنٹ ڈین جیکلین نواٹ اور ٹورو کالج آف فارمیسی کے ڈاکٹر ابراہم جیگر نے خطاب کرتے ہوئے سٹوڈنٹس کوسراہا اور پاپا کی اعلی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔جنرل سیکریٹری اصغر چوہان نے پاپا کی کاردگی پیش کی۔ انہوں نے کووڈ 19 کے دوران وفات پاجانےوالے فارماسسٹوں کا ذکر کیا اور انکی شاندار خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ پاپا کمیونٹی فارماسسٹس کو گورنر نیوریاک کیتھی ہوچل کی جانب سے منظور کردہ کووڈ ویکسینیشن بل کا فائدہ اٹھانا چاہئے۔انہوں نے اس موقع پر بعض فارماسسٹوں کے نام بھی لئے جو کووڈ 19 کے دوران انتقال کرگئے تھے، ان میں” پاپا“ کے سابق صدر و جنرل سیکریٹری سمیع الرحمان،آصف اقتدار، فرزانہ احسن،سلیم طاطاری، اکبر مرچنٹ، مقصود خان شامل تھے، انہوں نے تمام مرحومین کے لئے مغفرت کی دعا کی۔واضح رہے کہ سمیع الرحمان کی وفات کینسر کے باعث ہوئی تھی۔
اکبر مرچنٹس مرحوم کے بچوں صبا مرچنٹس اور زبیر مرچنٹس نے والد اکبر مرچنٹ کی یاد میں اظہار خیال کیا اور والد کی یاد میں بنائی گئی ایک ڈاکومنٹری بھی دکھائی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے والد کی فارمیسی کے شعبے میں خدمات کے سلسلے کو جاری رکھیں گے ۔
اصغر چوہان نے کہا چونکہ صورتحال بہتر ہورہی ہے، اس لئے” پاپا “کی سرگرمیاں بھی بحال ہورہی ہیں اور سالانہ گالا ڈنر اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ اگلے سال پکنک بھی منعقد ہوگی اور انٹرنیشنل ٹور کا بھی پروگرام ہے۔
سید نسیم الرحمان نے کہا کہ” پاپا“ کا مستقبل بہت روشن ہے کیونکہ حالیہ عرصہ میں بڑی تعداد میں نوجوان فارماسسٹس ایسوسی ایشن میں شامل ہوئے ہیں جو نئے آیڈیا ز اور صلاحیت سے مالامال ہیں اور وہ اس اہم اور مستند پلیٹ فارم کا سہی استعمال کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے نئے بورڈ کے 80 فیصد ممبران نوجوانوں پر مشتمل ہیں جو بڑی خوش آئند بات ہے.پاپاکے بورڈ ممبر صفدر شیخ کو بہترین خدمات پر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔
”پاپا“ کے سالانہ گالا ڈنر کے موقع پر محفل موسیقی کا بھی اہتمام تھا۔نیوجرسی سے تعلق رکھنے والی فرزانہ حقی نے خوبصورت نغمے پیش کئے جبکہ پاپا کے صدر یعقوب نور نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا. پرتکلف کھانوں سے مہمانوں کی تواضح کی گئی۔

PAPA annual dinner New York 2021

 

Related Articles

Back to top button