اوورسیز پاکستانی رائٹس موومنٹ کی آل پارٹیز کانفرنس کا مطالبہ پورا ہو گیا
اوورسیز پاکستانی رائٹس موومنٹ کی جانب سے دنیا بھر میں بسنے والے نوے لاکھ سے زائد اوورسیز پاکستانیوں کو مبارکباد
نیویارک (پ ر ) اوورسیز پاکستانی رائٹس موومنٹ کے چئیرمین نسیم خان علی زئی نے امریکہ سمیت اوورسیز میں بسنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستانی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دئیے جانے کے قانون کی منظوری پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے ۔ اپنے بیان میں نسیم علی زائی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دئیے جانے سے اوورسیز پاکستانی رائٹس موومنٹ کے زیر اہتمام نیویارک میں منعقد ہونیوالی آل پارٹیز کانفرنس کا مرکزی مطالبہ پورا ہو گیا ہے ۔ہم پاکستان پارلیمنٹ اور ارکان ، وزیر اعظم عمران خان اور ان کے تمام اتحادیوں کا شکرئیہ بھی ادا کرتے ہیں اور انہین مبارکباد بھی پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے ووٹ کے حق پر اپنا ووٹ ڈال کر ہمارا دیرینہ مطالبہ پورا کیا۔نسیم علی زئی نے کہا کہ ہم وزیر اعظم عمران خان کا بھی شکرئیہ ادا کرنا چاہتے ہیں کیونکہ ان کی مخلصانہ کوششوں سے بھی ہمیں یہ حوصلہ ملا ہے ۔ اب اوورسیز پاکستانی ، پاکستانی سیاست میں اپنا حق رائے دہی بیرون ممالک میں رہ کر بھی استعمال کر سکیں گے ۔
اوورسیز پاکستانی رائٹس موومنٹ کے چئیرمین نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیز موومنٹ گذشتہ 25سالوں سے کوشاں تھی اور مطالبہ کررہی تھی کہ اوورسیز کو ان کا نیچرل حق ووٹ دیا جائے ۔گذشتہ تمام حکومتیں وعدہ کرتی رہیں لیکن کسی نے وعدہ پورا نہیں کیا ۔اب عمران خان اپنا وعدہ پورا کرکے اوورسیز پاکستانیوں کے دل جیت لئے ہیں ۔انہوں نے الحمد للہ ہماری 25سالہ محنت اور کوشش کا ثمر حق ووٹ کا مطالبہ پورا کرکے دےدیا ہے ۔
نسیم علی زئی نے کہا کہ انشاءاللہ ایک دن اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستانی پارلیمنٹ میں حق نمائندگی کا حق بھی مل جائے گا۔یاد رہے کہ اوورسیز پاکستانی رائٹس موومنٹ کے زیر اہتمام گذشتہ مہینے بروکلین ، نیویارک میں پاکستان ہاو¿س میں پہلی آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی تھی جس میں تمام سیاسی و کمیونٹی تنظیموں نے مطالبہ کیا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ میں آل پارٹیز کانفرنس کے شرکاءقائدین کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔