پاکستان

ناسا کاؤنٹی ایگزیکٹو لارا کرن ہار گئیں ، حتمی نتائج کا اعلان

ڈیموکریٹک پارٹی کی ناسا کاؤنٹی کی موجودہ کاؤنٹی ایگزیکٹو لارا کرن کو ریپبلکن بروس بلیک مین نے ہرادیا

" "

نیویارک (محسن ظہیر سے ) ناس بورڈ آف الیکشن کی جانب سے بذریعہ میل موصول ہونے والے ووٹوں کی گنتی کے بعد ناسا کاؤنٹی ایگزیکٹو کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے جن کے مطابق نومبر میں ہونیوالے الیکشن میں ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی موجودہ کاؤنٹی ایگزیکٹو لارا کرن کو شکست ہو گئی ہے اور ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے بروس بلیک مین کو فاتح قرار دیا گیا ہے جو کہ یکم جنوری 2022کو ناسا کاؤنٹی کے کاؤنٹی ایگزیکٹو کا عہدہ سنبھالیں گے ۔

" "

لارا کرن نے اپنی شکست جو کہ انہوںنے بذریعہ میل ووٹوں کی گنتی تک قبول نہیں کی تھی ، قبول کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ نتائج نہیں ہیں کہ جن کی ہمیں توقع تھی تاہم ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ ہم نے اپنے دور میں بہت سے ایسے کام کئے کہ جن پر ہمیں فخر ہے ۔انہوںنے کہا کہ وہ پر انتقال اقتدار کے مثبت عمل کو یقینی بنائیں گی ۔لارا کرن نے اپنے سپورٹرز کو شکرئیہ بھی اداکیا ۔
ناسا کاؤنٹی کے ڈیموکریٹ چئیرمین جے جیکب کی جانب سے منتخب کاؤنٹی ایگزیکٹو بروس بلیک مین کو مبارکباد دی گئی ہے اور ان کے لئے پرخلوص تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے ۔

Bruce Blakeman defeats Laura Curran for Nassau executive after count of absentees

Related Articles

Back to top button