اوورسیز پاکستانیز

اعجاز فرخ کا دورہ پاکستان، لطیف کھوسہ سے ملاقات

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پاکستان کو موجودہ سیاسی بحران سے نکالنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں،لطیف کھوسہ کی اعجاز فرخ سے بات چیت

" "

نیویارک (خصوصی رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے سابق سینئر نائب صدر و سابق سیکرٹری انفارمیشن چوہدری اعجاز فرخ نے اپنے دورہ لاہور کے دوران پارٹی رہنما و سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ سے اہم ملاقات کی ہے ۔ اس ملاقات میں چودھری اعجاز فرخ کے بہنوئی، پی پی پی کے بہت ہی سینئر جیالے علی اصغر بھی شامل تھے۔ ایک گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہنے والی ملاقات میں لطیف کھوسہ نے چوہدری اعجاز فرخ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا ۔ چوہدری اعجاز فرخ نے لطیف کھوسہ کی جانب سے کئے جانیوالے خیر مقدم کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے انہیں امریکہ میں پارٹی کے سینئر و نظریاتی قائدین و ارکان کی پارٹی اور جمہوریت سمیت ملک و قوم کے لئے کی جانیوالی خدمات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ سمیت دنیا بھر میں بسنے والے اوورسیز کارکنان ، نے ہمیشہ بیرون ممالک میں رہتے ہوئے پارٹی اور جمہوریت کےلئے خدمات انجام دیں اور آئندہ بھی دیتے رہیں گے ۔

" "

لطیف کھوسہ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ آئین و قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کی مضبوطی و استحکام میں ہی پاکستان اور پاکستانی قوم کی ترقی ہے اور یہی وہ مشن ہے کہ جس پر پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر پارٹی کام کررہی ہے ۔ اس مشن میں پارٹی چئیرمین کے دست و بازو بننے والوں کی خدمات کو خوش آمدید کہا جائیگا اور سراہا جائیگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پاکستان کو موجودہ سیاسی بحران سے نکالنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔
لطیف کھوسہ نے کہا کہ وہ امریکہ میں مقیم پارٹی ساتھیوں کی خدمات سے آگاہ ہیں اور پارٹی قیادت بھی ان خدمات کو نہایت کی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔

Ijaz Farrukh meets Lateef Khosa

Related Articles

Back to top button