پاکستان

”بٹ کوائن“کی قیمت حدیں عبور کر گئی

منگل 19اکتوبر کو کرپٹو کرنسی ”بٹ کوائن “ کی قدر سہہ پر مارکیٹ بند ہونے سے قبل 63,236ڈالرز پر پہنچ گئی

نیویارک (اردونیوز ) کرپٹو کرنسی ”BitCoin“کی قیمت اضافے کی تمام حدیں عبور کرتے ہوئے 63ہزار ڈالرز سے زائد قیمت پر پہنچ گئی ہے ۔ قیمت میں یہ اضافہ مسلسل ہو رہا ہے اور منگل ، 19اکتوبر کو بھی یہ تسلسل برقراررہا اور سہہ پہر کو مارکیٹ بند ہونے سے قبل ”بٹ کوائن “ کی قیمت ”63,236©© “ پر پہنچ گئی ۔ کرپٹو کرنسی میں ٹاپ پوزیشن پر موجود اس کرپٹو کرنسی کی بڑھتی ہوئی قیمت اور رجحا ن کو پیش نظر رکھتے ہوئے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ ڈالرز تک پہنچ جاتی ہے تو اسے خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ۔

" "

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ بٹ کوائن کی قیمت میں کمی ہوئی اور گذشتہ ماہ کی قدر موجود قیمت سے آدھ پر پہنچ گئی تھی تاہم مذکورہ کمی کچھ عرصے کے لئے رہی جس کے بعد قیمت میں اضافہ شروع ہوا جو کہ مسلسل جاری ہے ۔

Bitcoin, BTC

 

Related Articles

Back to top button