گلگت بلتستانی کمیونٹی کے رہنما سراج بٹ انتقال کر گئے
ایک سال قبل کالن کینسر کے مرض کی تشخیص ہوئی جس کا علاج ہوتا رہا تاہم نو اکتوبر کو سراج بٹ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے
ڈیلاس (اردونیوز ) گلگت بلتستان کمیونٹی کے رہنما اور قراقرم تھنک ٹنک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سراج بٹ ایک سال کی علالت کے بعداپنے آبائی علاقے گلگت میں انتقال کر گئے ۔55سالہ سراج بٹ مرحوم کے پسماندگان میں بیوہ اور تین چھوٹے بچے شامل ہیں ۔ انہیں ایک سال قبل کالن کینسر کے مرض کی تشخیص ہوئی جس کا علاج ہوتا رہا تاہم نو اکتوبر کو سراج بٹ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔سراج بٹ ، کینسر کے مرض کی صورتحال کے پیش نظر کچھ عرصہ قبل ستمبر کوگلگت (پاکستان) چلے گئے تھے اور ان کا انتقال بھی گلگت (پاکستان) میں ہی ہوا۔ ان کی تدفین ان کے آبائی علاقے گلگت اسطور میں کی گئی ہے۔
گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سماجی و کارباری شخصیت غلام حیدر اخوندی نے گلگت بلتستان کمیونٹی کے رہنما اور قراقرم تھنک ٹنک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سراج بٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سراج بٹ کے انتقال سے کمیونٹی کے ایک مخلص اور بے لوث رکن سے محروم ہو گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ سراج بٹ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے درجات بلند فرمائیں ۔ غلام حیدر اخوندی نے کہا کہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے کمیونٹی ، سراج بٹ مرحوم کی کمی ہمیشہ محسوس کر ے گی ۔
سونی وطن گلگت بلتستان یو ایس اے کے چئیرمین نسیم گلگتی سمیت گلگت بلتستان کمیونٹی کی جانب سے سراج بٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے اور دعا کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطاءفرمائیں ۔
Siraj Butt of Gilgit passes away