پاکستانخبریں

صدر منتخب ہونے کے بعد بیرسٹر سلطان محمود کی پہلی بار نیویارک آمد، پرتپاک استقبال

امریکہ میں قیام کے دوران بیرسٹر سلطان محمود اہم ملاقاتیں کریں گے،مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کے حق میں 25ستمبر کو اقوام متحدہ کے سامنے ہونے والے مظاہرے میں بھی شریک ہوں گے

آزاد جموں و کشمیر کے صدر منتخب ہونے کے بعد بیرسٹر سکطان محمود پہلی بار نیویارک پہنچ گئے ہیں ۔ جان ایف کینیڈی ائیر پورٹ پر کشمیر و پاکستانی امریکن کمیونٹی کے مقامی قائدین اور ارکان کی بڑی تعداد نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ۔ صدر سلطان محمود جب ٹرمینل سے باہر آئے تو ان کے استقبال کے لئے آئے کمیونٹی ارکان نے ان کے حق میں نعرہ بازی کی اور انہیں خوش آمدید کہا ۔

بیرسٹر سطان محمود کا معمول ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر گذشتہ کئی سالوں سے نیویارک آتے ہیں ۔ ائیرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر کے صدر کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری مسلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں ، فرائض ادا کریں اور سلامتی کونسل اپنی قراردادوں پر عملدارمد کو یقینی بنائیں
امریکہ میں قیام کے دوران بیرسٹر سلطان محمود اہم ملاقاتیں کریں گے اور بتایا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم و محکوم کشمیریوں کے حق میں 25ستمبر کو اقوام متحدہ کے سامنے ہونے والے مظاہرے میں بھی شریک ہوں گے ۔

Barrister Sultan Mahmood arrives New York First Time After Becoming President Azad Kashmir

Related Articles

Back to top button