نیوجرسی سٹیٹ کا فیڈرل ”ان املائمنٹ بینیفٹس“ میں توسیع سے انکار
اس فیصلے کا مطلب یہ ہے کہ نیوجرسی سٹیٹ کے تقریباً پانچ لاکھ ایسے بے روز گار جو کہ گذشتہ کئی مہینوں سے فیڈرل ان امپلائمنٹ بینیفٹس حاصل کررہے تھے ، کے لئے ستمبر کے پہلے ہفتے کے بعد یہ مدد ختم ہو جائے گی
نیوجرسی (اردونیوز ) امریکی ریاست نیوجرسی کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ستمبر کے پہلے ہفتے کے بعد کورونا وبا کی وجہ سے بے روز گار ہونیوالے افراد کے لئے کووڈ19ریلیف فنڈز میں سے فیڈرل ”ان امپلائمنٹ بینیفٹس“ میں توسیع نہیں کی جائے گی ۔ یہ اعلان نیوجرسی کے گورنر فل مرفی کی جانب سے کیا گیا ۔ اس فیصلے کا مطلب یہ ہے کہ نیوجرسی سٹیٹ کے تقریباً پانچ لاکھ ایسے بے روز گار جو کہ گذشتہ کئی مہینوں سے فیڈرل ان امپلائمنٹ بینیفٹس حاصل کررہے تھے ، کے لئے ستمبر کے پہلے ہفتے کے بعد یہ مدد ختم ہو جائے گی اور انہیں کام تلاش کرنا پڑے گا یا اپنے اپنے پرانے کاموں پر واپس جانا پڑے گا۔
واضح رہے کہ کورونا وبا کے دوران یو ایس کانگریس کی جانب سے فیڈرل سطح پر ”ان امپلائمنٹ بینیفٹسُ“ میںتین بار توسیع کی گئی ۔ کانگریس کی جانب سے اب چارستمبر کے بعد ان بینیفٹس میں مزید توسیع سے انکار کر دیا گیا ہے ۔تاہم صدر بائیڈن کی جانب سے ایسی ریاستوں کہ جہاں پر بے روزگاری کی شرح زیادہ ہے ، کو کہا جا رہا ہے کہ وہ فیڈرل بینیفٹس استعمال کر یں لیکن نیوجرسی کے گورنر مرفی نے ایسے کرنے سے انکار کر دیا ہےکیونکہ ان کا خیال ہے کہ ایسے اقدام کا مطلب سٹیٹ کی جانب سے ہر ہفتے 314ملین ڈالرز کی ادائیگی ہو گی ۔گورنر مرفی کا کہنا ہے کہ ”ان امپلائمنٹ بینیفٹس “ میں توسیع کا مناسب طریقے وفاقی سطح پہ اقدام ہے نہ کہ ریاست کی سطح پر کیا جانیوالا کوئی ’پیچ ورک“ ہے ۔
Unemployment benefits, New Jersey State