حسین حقانی کو پاکستان لانے کےلئے ایف آئی اے کا انٹرپول کو خط
ایف آئی اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سابق سفیر حسین حقانی پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور دو ملین ڈالرز کی خرد برد کا الزام ہے
حسین حقانی میمو گیٹ سکینڈل سامنے آنے کے بعد پاکستان سے امریکہ منتقل ہو گئے تھے اور اس کے بعد وہ واپس پاکستان نہیں گئے
اسلام آباد ( اردو نیوز ) امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کو امریکہ سے واپس پاکستان لانے کے لئے پاکستانی ایف آئی اے نے انٹر پول کو خط لکھ دیا ہے ۔ایف آئی اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سابق سفیر حسین حقانی پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور دو ملین ڈالرز کی خرد برد کا الزام ہے ۔پاکستان میں مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق حسین حقانی کو واپس لانے کے لئے انٹرپول کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ حسین حقانی کی واپسی میں معاونت کی جائے ۔واضح رہے کہ حسین حقانی میمو گیٹ سکینڈل سامنے آنے کے بعد پاکستان سے امریکہ منتقل ہو گئے تھے اور اس کے بعد وہ واپس پاکستان نہیں گئے بلکہ انہوں نے امریکہ میں گذشتہ کئی سالوں سے خود ساختی جلا وطنی اختیار کر رکھی ہے ۔ حسین حقانی کو پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں امریکہ میں سیاسی بنیادوں پر پاکستان کاسفیر مقرر کیا گیا تھا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حسین حقانی کی وطن واپسی کے لئے ایف آئی اے کی جانب سے ریڈ نوٹس انٹرپول کو بھیجا گیا ہے ۔
حسین حقانی جو کہ واشنگٹن ڈی سی میں مقیم ہیں ، کی جانب سے سوشل میڈیا کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ کے ذریعے اپنی وطن واپسی کی کوششوں پر ردعمل کا اظہار ایک مصرعہ کی صورت میں کیا گیا ہے جو کہ انہوں نے کچھ یوں لکھا کہ
نہ میں بدلا نہ وہ بدلے نہ دل کی آرزو بدلی
نہ میں بدلا نہ وہ بدلے نہ دل کی آرزو بدلی pic.twitter.com/IfT7WThqm6
— Husain Haqqani (@husainhaqqani) August 25, 2021
Hussain Haqqani, Interpol