صدر بائیڈن نے پہلے 200دنوں کی کارکردگی بیان کر دی
صدر بائیڈن کا کہنا ہے کہ پہلے دو سو دنوں میں معیشت تیزی سے بحالی کی طرف گامزن ہوئی ہے ، 165ملین امریکیوں کو ویکسین لگا دی گئی ہے،کورونا وبا کی وجہ سے معاشی مشکلات کے شکار امریکی عوام کو امدادی چیک ارسال کئے گئے
واشنگٹن (اردونیوز ) امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے پہلے 200دنوں کی کارکردگی بیان کر دی ہے ۔ صدر بائیڈن کی جانب سے کئے جانیوالے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ ان کی انتظامیہ کے دور میں پہلے دو سو دنوں میں معیشت تیزی سے بحالی کی طرف گامزن ہوئی ہے ، 165ملین امریکیوں کو ویکسین لگا دی گئی ہے،کورونا وبا کی وجہ سے معاشی مشکلات کے شکار امریکی عوام کو امدادی چیک ارسال کئے گئے ہیں تاکہ وہ مالی مشکلات کا مقابلہ کر سکیں اور ان کی انتظامیہ ہر روز صورتحال کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہے ۔
In our first 200 days, we brought the economy roaring back, vaccinated 165 million Americans, put checks in the pockets of millions of people, and so much more. We’re building back better every day – and just getting started. pic.twitter.com/tuX1GwIzKt
— President Biden (@POTUS) August 8, 2021