پاکستان

کیتھرائن گارسیا کانیویارک مئیر الیکشن میں ایرک ایڈمز کی حمایت کا اعلان

اگر ایرک ایڈمز مئیر منتخب ہوتے ہیں تو وہ نیویارک سٹی کے دوسرے سیاہ فام مئیر ہونگے

 نیویارک سٹی کی سینی ٹیشن کمشنر کیتھرائن گارسیا جنہوں نے ڈیموکریٹک پرائمری الیکشن میں ایرک ایڈمز کے ساتھ کانٹے دار مقابلہ کیا اور چند ہزار ووٹوں سے شکست کھائی ، نے نومبر میں ہونیوالے نیویارک سٹی کے مئیر کے الیکشن میں ایرک ایڈمز کی حمایت کا اعلان کر دیا

نیویارک (اردونیوز ) کہتے ہیں کہ سیاست میں کوئی حرف آخر نہیں ہوتا اور کل کے حریف آج کے حلیف بن جاتے ہیں ۔ یہ مثال نیویارک سٹی کے مئیر ل الیکشن میں دیکھنے میں آرہی ہے ۔ نیویارک سٹی کی سینی ٹیشن کمشنر کیتھرائن گارسیا جنہوں نے ڈیموکریٹک پرائمری الیکشن میں ایرک ایڈمز کے ساتھ کانٹے دار مقابلہ کیا اور چند ہزار ووٹوں سے شکست کھائی ، نے نومبر میں ہونیوالے نیویارک سٹی کے مئیر کے الیکشن میں ایرک ایڈمز کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ کیتھرائن گارسیا کی رینک چوائس ووٹنگ کی وجہ سے ایرک ایڈمز سے محض ایک فیصد سے بھی کم برتری رہ گئی تھی تاہم بیلٹ میں موصول ہونے والے ووٹوں میں وہ اس کمی کو پوری نہیں کر سکیں اور یوں ان کا نیویارک سٹی کی پہلی خاتون مئیر ہونے کا خواب شرمدنہ تعبیر نہ ہوسکا۔
واضح رہے کہ نومبر میں نیویارک سٹی کے مئیر کے لئے جنرل الیکشن ہوں گے جس میں ایرک ایڈمز کی کامیابی یقینی ہے کیونکہ ان کے حریف ریپبلکن امیدوار کی کامیابی کے سیاسی پنڈت کامیابی کے کوئی امکان ظاہر نہیں کر رہے ۔ اگر ایرک ایڈمز مئیر منتخب ہوتے ہیں تو وہ نیویارک سٹی کے دوسرے سیاہ فام مئیر ہونگے ۔

 

Kathryn Garcia, Eric Adams

Related Articles

Back to top button