پاکستان

امریکہ میں ”اِن ڈور“ پبلک اجتماعات میں ماسک پہننے کی گائیڈ لائین دوبارہ جاری

”اِن ڈور“ پبلک اجتماعات سے مراد یہ ہے کہ اگر آپ کسی ایک جگہ پر مثال کے طور پر کسی میٹنگ ، عبادت گاہ ، ریسٹورنٹ ، ہال ، مسجد ، چرچ، سکول ، بار وغیر ہ میں موجود ہیں تو ایسے اجتماعات میں آپ کو ماسک پہننا چاہئیے

کراچی میں کورونا کی ڈیلٹا قسم تیزی سے پھیل رہی ہے اور صوبائی حکومت کی رپورٹس کے مطابق وائر س کے پھیلنے کی شر ح25فیصد سے تجاوز کر گئی ہے

نیویارک (محسن ظہیر سے )امریکی ادارہ برائے تدارک امراض ( سی ڈی سی ) کی جانب سے امریکہ میں ایک بار پھرامریکی شہریوں کو ”اِن ڈور“ پبلک اجتماعات میں ماسک پہننے کی گائیڈ لائینز جاری کر دی گئی ہیں ۔ ”اِن ڈور“ پبلک اجتماعات سے مراد یہ ہے کہ اگر آپ کسی ایک جگہ پر مثال کے طور پر کسی میٹنگ ، عبادت گاہ ، ریسٹورنٹ ، ہال ، مسجد ، چرچ، سکول ، بار وغیر ہ میں موجود ہیں تو ایسے اجتماعات میں آپ کو ماسک پہننا چاہئیے ۔ امریکی ادارے سی ڈی سی کی جانب سے ”اِن ڈور“ ماسک کی گائیڈ لائینز ، کورونا وائرس کی نئی قسم ڈیلٹا کے بڑھتے ہوئے کیسوں کے پیش نظر جاری کی گئی ہے ۔

دریں اثناءواشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق بائیڈن انتظامیہ فیڈرل گورنمنٹ کے تمام ملازمین کے لئے ویکسین کو لازم قراردینے کے بارے میں سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔ واضح رہے کہ امریکی فیڈرل گورنمنٹ میں چالیس لاکھ ملازمین کام کرتے ہیں ۔ماہرین صحت کا کہناہے کہ ایسے افراد کہ جنہوں نے کورونا ویکسین نہیں لگوائی، کے کورونا وائرس کی خطرناک قسم ڈیلٹا کے شکار ہونے کے زیادہ امکانات ہیں ۔ایسے افراد کہ جنہوںنے ویکسین لگوائی ہے ، وہ بھی ڈیلٹا کا شکار ہو سکتے ہیں لیکن ان کےلئے ڈیلٹا زیاد ہ خطرناک ثابت نہیں ہو گاتاہم ماہرین مسلسل شہریوں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ احتیاط ہر حالت میں کریں اور خود کو محفوظ رکھیں ۔

پاکستا ن بالخصوص ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا کی ڈیلٹا قسم تیزی سے پھیل رہی ہے اور صوبائی حکومت کی رپورٹس کے مطابق وائر س کے پھیلنے کی شر ح25فیصد سے تجاوز کر گئی ہے ۔ وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے صوبے کے عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ شام چھ بجے کے بعد بلا وجہ گھر سے باہر نہ نکلیں ۔

CDC indoor issues mask guideline again

Related Articles

Back to top button