تنویر احمد ، تحریک انصاف او آئی سی کے ڈپٹی سیکرٹری نارتھ امریکہ مقرر
”آرگنائزیشن آف انٹر نیشنل چیپٹرز( او آئی سی) کے سیکرٹری ڈاکٹرعبداللہ ریاڑ کی جانب سے تنویر احمد کی تقرری کا باقاعدہ نوٹفکیشن جاری کر دیا گیاہے
تنویر احمد کا کہناہے کہ پارٹی نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، وہ اس کے لئے مشکور و ممنون ہیں اور اسے ایک اعزاز سمجھتے ہیں
نیویارک (اردونیوز ) پاکستان تحریک انصاف نارتھ امریکہ کے سرگرم رہنما تنویر احمد کو پاکستان تحریک انصاف او آئی سی کا ڈپٹی سیکرٹری برائے نارتھ امریکہ مقرر کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں”آرگنائزیشن آف انٹر نیشنل چیپٹرز( او آئی سی) کے سیکرٹری ڈاکٹرعبداللہ ریاڑ کی جانب سے باقاعدہ نوٹفکیشن جاری کر دیا گیاہے ۔
تنویر احمدنے ڈاکٹرعبداللہ ریاڑ سمیت تحریک انصاف کی قیادت کا اپنی تعیناتی پر شکرئیہ ادا کیا ہے۔ اپنے بیان میںتنویر احمد کا کہناہے کہ پارٹی نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، وہ اس کے لئے مشکور و ممنون ہیں اور اسے ایک اعزاز سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے کے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے اور نارتھ امریکہ میں تحریک انصاف کو مزید موثراور فعال بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
Tanweer Ahmed, PTI North America
تحریک انصاف نیویارک کے ضمیر احمد چوہدری کی جانب سے تنویر احمد کو او آئی سی نارتھ امریکہ کا ڈپٹی سیکرٹری مقرر ہونے پر مبارکباد دی گئی ہے۔ انہوںنے کہا کہ ہم پارٹی قیادت کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے اس اہم عہدے کے لئے تنویر احمد کا انتخاب کیا ۔تحریک انصاف کے امریکہ بھر میں بسنے والے تمام ساتھی ، ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے ۔