پاکستان

واشنگٹن میں روڈی جولیانی کا وکالت کالائسنس معطل

واشنگٹن ڈی سی کی اپیل کورٹ کے مطابق نیویارک میں روڈی جولیانی کے زیر التواءکیس کا فیصلہ آنے تک ، وہ واشنگٹن ڈی سی میں بطور اٹارنی کام نہیں کر سکتے

نیویارک (اردونیوز ) سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق وکیل ، نیویارک سٹی کے سابق مئیر اور معروف امریکی سیاسی شخصیت روڈی جولیانی کا واشنگٹن ڈی سی میں وکالت کا لائسنس معطل کر دیا گیا ہے اور انہیں امریکی دارالحکومت میں لاءکی پریکٹس سے روک دیا گیا ہے ۔ واشنگٹن ڈی سی کی اپیل کورٹ کے مطابق نیویارک میں روڈی جولیانی کے زیر التواءکیس کا فیصلہ آنے تک ، وہ واشنگٹن ڈی سی میں بطور اٹارنی کام نہیں کر سکتے۔ اگرچہ روڈی جولیانی ، تسلسل کے ساتھ لاءپریکٹس نہیں کرتے تاہم گذشتہ سال کے صدارتی الیکشن میں انہوں نے صدر ٹرمپ کی وکالت کی اور واشنگٹن کورٹ کا فیصلہ انکے لئے کسی دھچکے سے کم نہیں ہے ۔

Rudy Giuliani suspended from practicing law in Washington, DC

Related Articles

Back to top button