نیویارک سٹی کو آئندہ مئیر کون ہوگا؟ایرک ایڈمز، کیتھرائین گارسیا یا مایا وائیلی ؟نتائج کا اعلان کسی بھی وقت متوقع
سیاسی پنڈتوں کے مطابق ڈاک میں موصول ہونے والے ووٹس فیصلہ کن کردارا دا کریں گے ۔مئیر کے امیدوار وں کے لئے یہ اعصاب شکن لمحات ہیں اور وہ بے چینی سے نتائج کا انتظار کررہے ہیں
نیویارک (اردونیوز ) نیویارک سٹی کا آئندہ مئیر کون ہوگا؟اس بات کا اعلان ووٹوں کی مکمل گنتی کے بعد ہو گا۔ نیویارک سٹی کے ووٹرز کی جانب سے بذریعہ ڈاک بھیجے گئے ووٹوں جن کی تعداد ایک لاکھ 25ہزار سے زائد ہے ، کی گنتی جاری ہے اور نیویارک سٹی بورڈ آف الیکشن کی جانب سے ان ووٹوں کی گنتی کے نتائج کا اعلان چھ جولائی کو شام سے پہلے متوقع ہے ۔ مئیر کی دوڑ میں ایرک ایڈمز، کیتھرائین گارسیا اور مایا وائیلی شامل ہیں ۔ایرک ایڈمز کو دونوں امیدواروں پر معمولی برتری حاصل ہے تاہم دیکھنا یہ ہے کہ بذریعہ ڈاک موصول ہونے والے ووٹس میں کس کا پلڑہ بھاری رہا۔ سیاسی پنڈتوں کے مطابق ڈاک میں موصول ہونے والے ووٹس فیصلہ کن کردارا دا کریں گے ۔مئیر کے امیدوار وں کے لئے یہ اعصاب شکن لمحات ہیں اور وہ بے چینی سے نتائج کا انتظار کررہے ہیں ، اسی طرح ، نیویارکرز بھی جاننا چاہتے ہیں کہ ان کا آئندہ مئیر کون ہوگا؟
اگر ایرک ایڈمز مئیر ہونگے تو وہ نیویارک سٹی کے دوسرے سیاہ فام مئیر ہونگے اور اگر کیتھرائن گارسیا یا مایا وائیلی میں سے کوئی ایک مئیر منتخب ہوتی ہیں تو وہ نیویارک سٹی کی پہلی خاتون مئیر ہوں گی ۔
Who would be the next Mayor of New York?