بین الاقوامی
امازون کے سربراہ جیف بیزوز نے چیف ایگزیکٹو کا عہدہ چھوڑ دیا
جیف بیزوز جن کی کمپنی نے ایک آن لائن بک سیلر سے ترقی کی اور پونے دو کھرب کی کمپنی بن گئی، امازون کے سب سے زیادہ شئیرز کے مالک ہیں اور اس حیثیت میں انہیں کمپنی میں بڑے اختیارات حاصل رہیں گے
نیویارک (محسن ظہیر سے ) دنیا کے سب سے بڑے آن لائن سٹور امازون کے بانی و چیف ایگزیکٹو جیف بیزوز نے امازون کا چیف ایگزیکٹو کا عہدہ چھوڑ دیا ہے اور یہ عہدہ اینڈی جیسی کو سونپ دیا ہے ۔ جیف بیزوز دو سے زائد دہائیوں تک امازون کے چیف ایگزیکٹو رہے ہیں ۔چیف ایگزیکٹو کا عہدہ چھوڑنے کے باوجود ان کے پاس وسیع اختیارات موجود ہوں گے ۔جیف بیزوز کا کہنا ہے کہ وہ امازون کے علاوہ اپنے واشنگٹن پوسٹ ، خلائی کمپنی بلیو اوریجن اور خدمات خلق کے اداروں پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں ۔ جیف بیزوز جن کی کمپنی نے ایک آن لائن بک سیلر سے ترقی کی اور پونے دو کھرب کی کمپنی بن گئی، امازون کے سب سے زیادہ شئیرز کے مالک ہیں اور اس حیثیت میں انہیں کمپنی میں بڑے اختیارات حاصل رہیں گے ۔
Jeff Bezos is steps down as Amazon CEO