امیگریشن نیوز

امیگریشن : ’DACA‘ پروگرام کے تحت 50ہزارافراد نے اپلائی کیا

کم عمر میں امریکہ آنیوالے افراد کے لئے دسمبر کے بعد صدر بائیڈن کے دور میں ’DACA‘ پروگرام دوبارہ شروع کیا گیا ہے جسے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ختم کرنا چاہتے تھے

نیویارک (اردونیوز) کم عمر میں امریکہ آنے والے بچوں اور جواں سال ارکان کی جانب سے ’DACA‘ پروگرام کے تحت ڈیپورٹیشن ریلیف کے لئے اپلائی کر دیا گیا ہے ۔ ان افراد کے لئے دسمبر کے بعد صدر بائیڈن کے دور میں یہ پروگرام دوبارہ شروع کیا گیا ہے جسے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ختم کرنا چاہتے تھے۔اس پروگرام کے مخالفین ابھی بھی عدالتوں کے ذریعے اس پروگرا م کو اختیارات سے تجاوز کی مد میں ختم کروانا چاہتے ہیں ۔یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز (یو ایس سی آئی ایس ) کے اعداد و شمار کے مطابق 31مارچ تک 55ہزار افراد نے ’ڈاکا‘ پروگرام کے تحت اپلائی کیا ۔ اتنی بڑی تعداد میں کیس اپلائی ہونے کی وجہ سے یو ایس سی آئی ایس پر کیسوں کو نمنٹانے کے سلسلے میں کام کا دباو¿ بڑھ گیا ہے۔اٹارنی کیرن ٹملین کا کہنا ہے کہ امیگریشن حکام کو کیسوں کو بروقت اور جلد از جلد نمٹانے کے لئے اقدام کرنے چاہئیے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ’ڈاکا‘ پروگرام کے تحت اپلائی کرنے والے کم عمر یا جواں سال غیر قانونی تارکین وطن کو نہ صرف امیگریشن کی جانب سے ڈیپورٹیشن سے ریلیف دیا جا رہا ہے بلکہ انہیں ورک پرمٹ اور سوشل سیکورٹی کے حصول کے لئے بھی اہل قرار دیا جا رہا ہے ۔
یو ایس سی آئی ایس کی ترجمان وکٹوریا پالمر کا سی بی ایس کو دئیے گئے انٹرویو میں کہنا ہے کہ کیسوں کے پراسیس میں تاخیر کی وجہ بڑی تعداد میں کیسوں کا اپلائی ہونا اور کورونا وائرس کی وجہ سے دفاتر میں اہلکاروں کی تعداداور اوقات کار کا محدود ہونا بھی ہے ۔

 

Khan Law Office New York

Related Articles

Back to top button