پاکستان

کیا آج رات تک معلوم ہو جائیگا کہ نیویارک سٹی کا آئندہ مئیرکون ہوگا؟

اس سوال کا جواب بائیس جون کی رات تک ملنے کے امکان کم ہیں کیونکہ نیویارک سٹی کی تاریخ میں آج پہلی بار رینک چوائس ووٹنگ سسٹم کے تحت الیکشن ہو رہے ہیں

اگر کوئی ایک امیدوار پچاس فیصد اور ایک زائد ووٹ لے لیتا ہے تو وہ فاتح ہو جاتا ہے ۔ اگر ایسا نہیں ہوتا تو پھر ووٹوں کی گنتی رینک چوائس سسٹم کے تحت کی جائے گی اور اگر یہ نوبت آتی ہے تو امکان ہے کہ مئیر کے الیکشن کے حتمی نتائج سامنے آنے میں کچھ دن لگ سکتے ہیں

نیویارک (اردونیوز ) کیا آج رات تک معلوم ہو جائیگا کہ نیویارک سٹی کا آئندہ مئیرکون ہوگا؟یہ وہ سوال ہے کہ جو بیشتر لوگ پوچھ رہے ہیں۔ اس سوال کا جواب یہ ہے کہ آئندہ مئیر یا ڈیموکریٹک پرائمری الیکشن کا فاتح کون ہے ؟اس سوال کا جواب بائیس جون کی رات تک ملنے کے امکان کم ہیں کیونکہ نیویارک سٹی کی تاریخ میں آج پہلی بار رینک چوائس ووٹنگ سسٹم کے تحت الیکشن ہو رہے ہیں ۔آج کے الیکشن میں ووٹرز کسی ایک امیدوار کو دوسرے امیدوار کے مقابلے میں ووٹ نہیں کررہے بلکہ ووٹرز ووٹ ڈالتے وقت ، امیدوار کی درجہ بندی کررہے ہیں یعنی کہ کسی بھی عہدے کے لئے ان کی پہلی ، دوسری، تیسری ، چوتھی اور پانچویں ترجیح کیا ہے ؟
رینک چوائس ووٹنگ میں ووٹوں کا شمار بھی رینک چوائس کے حساب سے ہوتا ہے۔ اس طریقہ انتخاب میں اگر کوئی ایک امیدوار پچاس فیصد اور ایک زائد ووٹ لے لیتا ہے تو وہ فاتح ہو جاتا ہے ۔ اگر ایسا نہیں ہوتا تو پھر ووٹوں کی گنتی رینک چوائس سسٹم کے تحت کی جائے گی اور اگر یہ نوبت آتی ہے تو امکان ہے کہ مئیر کے الیکشن کے حتمی نتائج سامنے آنے میں کچھ دن لگ سکتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : نیویارک میں پاکستانی ووٹوں کی طاقت کیا ہے ، کمیونٹی آج ثابت کر سکتی ہے

Who wil be the NYC Elections 2021 winner

Related Articles

Back to top button