خبریں

’APPAC‘کا مئیر کی امیدوار مایا وائیلی کی حمایت کا اعلان

یہ اعلان ڈاکٹر اعجاز احمد کی قیادت میں ان کے ساتھیوں اور کمیونٹی کے مقامی قائدین نے مایا وائیلی کے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا

نیویارک (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم ” امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی “ (اے پی پیک ۔APPAC) کی جانب سے نیویارک سٹی کی مئیر کی امیدوار مایا وائیلی کی تائید و حمایت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔یہ اعلان ”اے پی پیک “ کے چئیرمین ڈاکٹر اعجاز احمد کی قیادت میں ان کے ساتھیوں اور کمیونٹی کے مقامی قائدین اور ارکان نے مایا وائیلی کے ہمراہ ڈائیورسٹی پلازہ جیکسن پائٹس پر ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔

پریس کانفرنس کی نظامت کے فرائض اطہر ترمذی نے ادا کئے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران مایا وائیلی نے یقین دلایا کہ اگر وہ مئیر منتخب ہوئیں تو ان کی ٹرانزیشن ٹیم اور سٹی انتظامیہ میں پاکستانی سمیت امیگرنٹ کمیونٹی کے باصلاحیت افراد کو خدمات انجام دینے کے مواقع ملیں گے۔
پریس کانفرنس سے آصف چوہدری ، اطہر ترمذی ، سید عدنان بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مایا وائیلی کی تائید کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے ۔ ہم نیویارک سٹی میں ایسی قیادت چاہتے ہیں کہ جو اعلیٰ اقدار کی پاسداری کرے اور امیگرنٹ کمیونٹیز کوبھی آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کرے ۔ہم سمجھتے ہیں کہ مایا وائیلی کی ایسی امیدوار ہیں ، اس لئے انہیں نیویارک کا آئندہ مئیر منتخب کرنا ضروری ہے
ڈاکٹر اعجاز احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیویارک سٹی کے الیکشن شہر کی آئندہ چال سال کے لئے قیادت کا فیصلہ کریں گے۔ سٹی انتظامیہ میں ہماری موثرآواز اور نمائندگی ضروری ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ ہم مایا وائیلی کی مئیر کے امیدوار کے طو ر پر تائید و حمایت کررہے ہیں ۔مایا وائیلی ، پاکستانی کمیونٹی کی ایک سچی دوست ہے اور ہمیں یقین ہے کہ وہ پاکستانی کمیونٹی کے لئے مساوات اور برابری کے مواقع کو اپنی انتظامیہ میں یقینی بنائیں گی ۔مایا وائیلی کی سیاسی بصیرت ہماری ضروریات کے مطابق ہے۔
مائیا وائیلی نے خطاب کرتے ہوئے ’اے پی پیک ‘ تائید و حمایت پر شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے فخر کی بات ہے کہ آج میں آپ کے ساتھ کھڑی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی ، نیویارک کے ہر بورو میں بڑی تعداد میں موجود ہے۔ اس کمیونٹی کی نیویارک کے لئے قابل قدر خدمات ہیں ۔نیویارک ایک گلوبل سٹی ہے اور اس شہر میں ہر ایک شہری کا کردار بہت اہم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈائیورسٹی ، نیویارک کی طاقت ہے ۔ 37فیصد ہمارے شہر کے لوگ ، امریکہ کے باہر کسی دوسرے ملک میں پیدا ہوئے ہیں اور یہ لوگ ہماری طاقت ہیں ۔مائیا وائیلی نے کہا کہ وہ مئیر منتخب ہو کر نیویارک کو بحرانوں سے باہر نکالیں گی اور اس کام میں وہ ہر ایک کو ساتھ لے کر چلیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ٹیکسی ڈرائیورز سمیت شہر میں دن رات محنت کرنے والے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گی۔انہوں نے کہا کہ وہ سکولوں میں حلال فوڈ سمیت دیگر مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گی ۔ انہوں نے کہا کہ نیویارک میں نفرت کی کوئی گنجائش نہیں ۔ آخر میں ’اے پی پیک‘ کی جانب سے کمیونٹی پر زو ر دیا گیا کہ وہ 22جون کے پرائمری الیکشن میں مائیا وائیلی کو زیادہ سے زیادہ تعدادمیں ووٹ ڈالیں ۔

APPAC, Maya Wiley

 

Related Articles

Back to top button