کمیونٹی شکایات: پاکستانی سفارتخانہ سعودی عرب سے 2مزید آفیسرز واپس
عمران خان کی صدارت میں منعقدہ کابینہ کے اجلاس میں سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستانی سفارتخانوں سے دو افسران کو واپس بلانے کی منظوری دی
اسلام آباد ( اردونیوز)پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کی سفارتی عملے کے خلاف شکایات پر نوٹس اور کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں منعقدہ کابینہ کے اجلاس جیسے اعلیٰ سطحی فورم پر کابینہ نے سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستانی سفارتخانوں سے دو افسران کو واپس بلانے کی منظوری دی ہے ۔ کابینہ کے اسی اجلاس میں کابینہ نے سات ملکوں میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشی کے عہدوں پر افسران کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی ہے ۔اجلاس میں غیر ملکی پنجابی فلموں کی درآمد کا معاملہ مزید غور کے لئے موخر کر دیا گیا۔ کابینہ نے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن اور تکامل سعودی عرب کے درمیان سروس ایگریمنٹ کی منظوری دی۔