خبریں

نیویارک میں فارماسسٹ سمیع الرحمان انتقال کر گئے

سمیع الرحمان کو ایک سال قبل ہڈیوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی اور نیویارک کے کیسنر ہسپتال میں زیرعلاج رہے لیکن صحت یاب نہ ہو سکے اور پانچ جون کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے

نیویارک (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی شخصیت اور پاکستانی امریکن فارماسسٹس کی نمائندہ تنظیم ”پاکستانی امریکن فارما سسٹس ایسوسی ایشن (پاپا۔PAPA)کے سابق پریذیڈنٹ سمیع الرحمان پانچ جون ہفتے کو یہاں انتقال کر گئے ۔ انہیں ایک سال قبل ہڈیوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی اور نیویارک کے کیسنر ہسپتال میں زیرعلاج رہے لیکن صحت یاب نہ ہو سکے اور پانچ جون کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔مرحوم کے پسماندگان میں چار بچے اور بیوہ شامل ہیں ۔ ان کا تعلق کراچی سے تھا اور وہ 25سے زائد سالوں سے امریکہ میں مقیم اور ایک ہسپتال میں ڈائریکٹر کے طور پر کررہے تھے ۔مرحوم کی نماز جنازہ مسجد دارالقرآن بے شور میں ادا کی جائے گی جس کے بعد انہیں چھ جون کو لانگ آئی لینڈ کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا جائیگا۔
پاکستانی امریکن فارما سسٹس نے سمیع الرحمان کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ، ان کے درجات بلند فرمائیں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمائیں ۔ ”پاکستانی امریکن فارما سسٹس ایسوسی ایشن (پاپا۔PAPA) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستانی کمیونٹی ایک نہایت ہی مشفق اور محبت کرنیوالی شخصیت اور فارماسسٹ سے محروم ہو گئی ہے۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

Pharmacist Sami ur Rahman passes away in New York

Related Articles

Back to top button