شاہ نجف اسلامک سنٹر لانگ آئی لینڈ سے اظہار یکجہتی
”امریکن ملائیا لی لاءانفورسمنٹ یونائیٹڈ “ کے مسٹر تھامس جوائے ، ”سفک کاو¿نٹی پولیس ایشین جیڈ سوسائٹی “ مسٹر ایڈون ہیوگ اور ایرول ایکوئیریک نے ’ رانا محمد اشفاق اور سعید حسن سمیت دیگر ارکان کے ساتھ شاہ نجف اسلامک سنٹر کا دورہ کیا
موقع پر ہی فنڈ ریزنگ کی اور جمع شدہ فنڈز شاہ نجف سنٹر کی انتظامیہ کے نمائندے سنی نقوی کے حوالے کئے ۔اس موقع پر مستحق افراد کے لئے اشیائے خوردو نوش پر مشتمل فوڈ باکسز بھی بڑی تعداد میں شاہ نجف سنٹر میں لائے گئے جو کہ لانگ آئی لینڈ میں مستحق افراد کی دن رات مدد میں مصروف ادارے ”پرونٹو آف لانگ آئی لینڈ “ کے نمائندے مارک سوٹو کے حوالے کر دئیے گئے
نیویارک (اردونیوز )نیویارک کے نواحی علاقے لانگ آئی لینڈ کی سفک کاو¿نٹی میں واقع ”شاہ نجف اسلامک سنٹر “ کے ساتھ مقامی کمیونٹیز کا اظہار یکجہتی اور نفرت انگیز کاروائیوں کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں لانگ آئی لینڈ کی دو اہم تنظیموں ”امریکن ملائیا لی لاءانفورسمنٹ یونائیٹڈ “ اور ”سفک کاو¿نٹی پولیس ایشین جیڈ سوسائٹی “ کے ساتھ ساتھ ٹرکشن امریکن کلچرل سنٹر کی جانب سے شاہ نجف اسلامک سنٹر کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا ۔ اس سلسلے میں ”امریکن ملائیا لی لاءانفورسمنٹ یونائیٹڈ “ کے مسٹر تھامس جوائے ، ”سفک کاو¿نٹی پولیس ایشین جیڈ سوسائٹی “ مسٹر ایڈون ہیوگ اور ٹرکشن امریکن کلچرل سنٹر کے ایرول ایکوئیریک نے ’راجپوت ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ ‘ کے پریذیڈنٹ رانا محمد اشفاق اور PACEکے سعید حسن سمیت دیگر ارکان کے ساتھ شاہ نجف اسلامک سنٹر کا دورہ کیا ۔ انہوں نے شاہ نجف اسلامک سنٹر کی انتظامیہ کے ارکان سے ملاقات کی اور ان سے شاہ نجف میں تین ہفتے قبل نا معلوم افراد کی جانب سے سنٹر میں پرچم کو نذر آتش کرنے اور نفرت انگیز وال چاکنگ کرنے کے واقعہ کی مذمت کی اور شاہ نجف سنٹر کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار بھی کیا ۔
اس موقع پر انہوں نے موقع پر ہی فنڈ ریزنگ کی اور جمع شدہ فنڈز شاہ نجف سنٹر کی انتظامیہ کے نمائندے سنی نقوی کے حوالے کئے ۔اس موقع پر مستحق افراد کے لئے اشیائے خوردو نوش پر مشتمل فوڈ باکسز بھی بڑی تعداد میں شاہ نجف سنٹر میں لائے گئے جو کہ لانگ آئی لینڈ میں مستحق افراد کی دن رات مدد میں مصروف ادارے ”پرونٹو آف لانگ آئی لینڈ “ کے نمائندے مارک سوٹو کے حوالے کر دئیے گئے ۔
شاہ نجف سنٹر کی انتظامیہ کی جانب سے تمام تنظیموں اور کمیونٹی قائدین کا شکرئیہ ادا کیا گیا
تھامس جوائے ، ایڈون ہیوگ ، ایرول ایکوئیریک ، رانا محمد اشفاق اور سعید حسن کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نیویارک میں نفرت کی کوئی گنجائش موجود نہیں ۔ ہم سب کو نفرت کے خلاف مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نیویارکرز جن مشکل حالات سے گذررہے ہیں، ان حالات میں ایک دوسرے کی مدد کرکے درپیش چیلنجوں سے نبرد آزما ہونا ہوگا۔
Shah e Janaf Islamic Center Long Island