ڈاکٹر علامہ شہباز احمد چشتی کے صاحبزادے محمد قاسم شہباز حافظ قران بن گئے
جواں سال حافظ محمد قاسم شہباز ضیاءالکرم اسلامک سنٹر سے قران مجید حفظ کرنیوالے تیسرے حافظ بن گئے ، مسجد ضیاءالکرم میں نماز جمعہ کے بعد پروقار تقریب
خدائے بزرگ و برتر اور آقا کریم حضرت محمد مصطفی ﷺ کا بے پناہ فضل اور کرم ہے کہ جس نے بیٹے کو حافظ قران بنانے کی دلی خواہش پوری کی ،سنٹر میں حفظ اور عالم پروگرام جاری رہینگے،شہباز چشتی
نماز جمعہ کے اجتماع کے بعد جب محمد قاسم شہباز کے حافظ قران بننے کا اعلان کیا گیا تو سنٹر نعرہ تکبیر اور نعرہ رسالت کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا،مٹھائیاں تقسیم کی گئیں، شرکاءکی مبارکبادیں
حافظ محمد قاسم شہباز پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ،آیات قران کی تلاوت اور درود و سلام سے مسجد کی فضاءمسلسل گونجتی رہی، حافظ محمد قاسم شہباز کا اظہار تشکر
نیویارک (خصوصی رپورٹ) ضیاءالکرم اسلامک سنٹر بروکلین (نیویارک) کے بانی ، ڈائریکٹر و معروف عالم دین ڈاکٹر علامہ شہباز احمد چشتی کے صاحبزادے محمد قاسم شہباز حافظ قران بن گئے ہیں ۔ وہ چند سال قبل پاکستان سے امریکہ منتقل ہوئے ، یہاں دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنے والد محترم کی جانب سے سنٹر میں حفظ قران کے پروگرام میں قران مجید کے حفظ کا سلسلہ شروع کیااور گذشتہ ہفتے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرام سے حافظ قران بن گئے ہیں
نماز جمعہ کے بعد مسجد میں ہی منعقد ہونیوالی خصوصی تقریب میں ڈاکٹر علامہ شہباز احمد چشتی نے جب اپنے لخت جگر حافظ محمد قاسم شہباز کے حافظ قران بننے کا اعلان کیا تو سنٹر نعرہ تکبیر اور نعرہ رسالت کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا۔حافظ محمد قاسم شہباز پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ،آیات قران کی تلاوت اور درود و سلام سے مسجد کی فضاءمسلسل گونجتی رہی۔
ڈاکٹر علامہ شہباز احمد چشتی نے جب اپنے صاحبزادے کے حافظ قران بننے کا اعلان کیا تو فرط جذبات سے ان کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو آگئے ۔ انہوں ے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خدائے بزرگ و برتر اور آقا کریم حضرت محمد مصطفی ﷺ کا بے پناہ فضل اور کرم اور حضور ضیاءالامت جسٹس پیر کرم علی شاہ الازہری ؒ کا خصوصی فیض ہے کہ میرا بیٹا حافظ قران بن گیا ۔انہوں نے کہا کہ مختصر عرصے میں ضیاءالکرم اسلامک سنٹر کی حفظ کلاس سے گریجویٹ ہونیوالا حافظ محمد قاسم شہباز تیسرا طالب علم ہے ۔ سنٹر میں حفظ اور عالم پروگرام جاری رہیں گے ۔
آخر میں خصوصی دعا کروائی گئی، شرکاءنے ڈاکٹر علامہ شہباز احمد چشتی اور حافظ محمد قاسم شہباز کو مبارکباد دی اور نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا۔