امیگریشن نیوز

شکاگو: کورونا وبا کے دوران دھوکہ بازوں سے بچیں اور محفوظ رہیں

فیڈرل ٹریڈ کمیشن شکاگو اور ایتھنک میڈیا سروسز کے زیر اہتمام امریکی ریاست الے نائے میں دھوکہ دہی کی نشاندہی اور کنزیومرز کو خود کو دھوکے بازوں اور فراڈئیوں سے محفوظ رکھنے سے متعلق آن لائن ٹیلی بریفننگ

نیویارک (محسن ظہیر سے ) امریکی ریاست شکاگو میں تعینات فیڈرل ٹریڈ کمیشن (ایف ٹی سی ) کے حکام ، الے نائے اٹارنی جنرل ، لیگل ایڈ سوسائٹی الے نائے سمیت مختلف قانون نافذ کرنے والے اداروں ، کمیونٹی کی اہم و نمائندہ تنظیموں اور کمیونٹیز کو قانونی سمیت اہم امور میںمددفراہم کرنے والی تنظیموں کے قائدین کا کہنا ہے کہ دھوکہ باز اور فراڈئیے ، ہمیشہ سے متحرک رہے ہیں ۔ یہ عناصر کورونا وبا کے دوران بالخصوص ایسے مواقع پر کہ جب لوگ معاشی و مالی مشکلات کا شکار ہیں ، انہیں اپنا شکار بنانے کے لئے زیادہ متحرک ہو گئے ہیں ۔لہٰذا کنزیومرز کو ضرورت اس امرکی ہے کہ وہ بھی پہلے سے زیادہ چوکنا اور ہوشیار ہو جائیں اور دھوکہ بازوں اور ان کے حربوں کے بارے میں ہر ممکن آگاہی حاصل کرکے خود کو محفوظ رکھیں ۔
امریکی ریاست الے نائے میں بسنے والے کنزیومرز اور عوام کو دھوکہ بازوںکے حربو ں اور ان کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے اور حکومتی سطح پر کئے جانیوالے اقدامات کے بارے میں آگاہی پید اکرنے کے سلسلے میں ایف ٹی سی اور ایتھنک میڈیا سروسز کے زیر اہتمام مشترکہ پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس میں اہم حکام اور اہم تنظیموں کے قائدین نے کورونا وبا کے دوران دھوکہ دہی اور فراڈ کے واقعات کے اہم پہلوو¿ں پر روشنی ڈالی اور کنزیومرز کو بتایا کہ وہ خود کو اور اپنے وسائل کو دھوکہ بازوں سے کیسے محفوظ رکھ سکتے ہیں ۔
الے نائے سٹیٹ کے اٹارنی جنرل کیوین راو¿ل کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے دوران جہاں بہت سے معمول کے مسائل میں اضافہ ہوا ، وہاں کنزیومر فراڈ جیسے مسائل میں بھی اضافہ ہوا ، دھوکہ باز متحرک ہوئے تاہم قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی متحرک رہے اور ہم نے اپنا کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ کمیونٹیز اور کنزیومرز کو بھی باخبر اور ہوشیار رکھا تاکہ وہ کسی بھی قسم کے فراڈ اور دھوکے سے بچیں ۔ہمارے علم میں ہوم ریپئیر، ٹیکس ریفنڈ، دھوکے بازوں کی جانب سے کی جانیوالی جعل سازی اور سٹوڈنٹ قرضہ جات ، بے روز گار، جعل کرونا کا علاج جیسے فراڈ آئے، دھوکے بازوں کی جانب سے بزرگوں ، کمیونٹیز آف کلرز کو بالخصوص اپنا ہدف بنانے کی کوشش کی گئی ۔ ہم چاہتے ہیں کہ کسی بھی شخص کے ساتھ کوئی مسلہ ہو ، وہ فوری طور پر شکایت درج کروائے اور متعلقہ اداروں اور ہم سے رابطہ کرے۔ہم سمجھتے ہیں کہ کمیونٹی کی نمائندہ تنظیمیں آگاہی پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں ، ہم ان سے روابط کو فروغ دے رہے ہیں ۔ہمارے کمیونٹی آو¿ٹ ریچ رابطہ آفیسرز و اہلکار ہر ایک سے روابط کے لئے اپنا کردار ادا کرتے ہیں ۔ان تمام اقدامات کا مقصد کنزیومرز کو کسی بھی قسم کے دھوکے سے بچانا اور محفوظ رکھنا ہے اور اس سلسلے میں آگاہی پیدا کرنا بہت مددگارثابت ہوتا ہے۔اٹارنی جنرل نے مزید کہا کہ ہمارا آفس مختلف زبانوں میں اہم معلومات فراہم کررہاہے، کمیونٹیز اس سے بھی مستفید ہوں ۔ہم کنزیومرز کو وبا کے دوران بالخصوص دھوکہ دہی سے بچانے کے لئے اپنی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے ۔
فیڈرل ٹریڈ کمیشن مڈ ویسٹ ریجن کے ڈائریکٹر ٹاڈ کوسو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس وبا کے دوران گذشتہ 15سالوں سے ایک تو عوام کو کورونا وائرس وبا کا سامنا ہے اور دوسرا اہم مسلہ وبا کے مرتب ہونے والے معاشی اثرات ہیں ۔دھوکے باز ایسے حالات کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ایف ٹی سی کی سطح پر ہم کنزیومرز کو ہر وقت ہوشیار اور چوکنا رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں ۔ایف ٹی سی کو وبا سے متعلقہ دھوکوں کے بارے میں پانچ لاکھ کے قریب شکایات اور رپورٹس موصول ہوئیں ۔اس رپورٹس میں 440ملین ڈالرز کے نقصانات رپورٹ کئے گئے ۔الی نائے ریاست میں ہمیں کورونا وبا سے متعلقہ 18ہزار شکایات موصول ہوئیں جن میں 18ملین ڈالرز کے نقصانات رپورٹ کئے گئے ۔
ٹاڈ کوسو نے مزید بتایا کہ وبا کے آغاز میں کورونا وبا کے علاج اور حفاظت سے متعلق دھوکہ دہی کی شکایات زیادہ موصول ہوئیں، ہم نے فوری اقدام کئے ، متعلقہ کمپنیوں کو وارننگ لیٹرز جاری کئے۔ اسی طرح ویب سائٹس پر پی پی ای کٹس کی فروخت کے حوالے سے شکایات نوٹس میں آئیں جنہوں نے ادائیگی کے باوجود اشیاءڈیلیور نہیں کیں۔ بعد ازاں لوگوں کو مالی امداد اور ویکسین کے حوالے سے دھوکہ دہی کی شکایات موصول ہونا شروع ہو گئیں جن کا فوری نوٹس لیا گیا ، دھوکہ بازوں نے معاشی متاثرین کو بھی اپنا نشانہ بنانے کی کوشش کی اور ان کا ہدف سیاہ فام اور لاطینو کموینٹیز کے ساتھ ساتھ کمیونٹیز آف کلرز بالخصوص رہیں ۔ ہمارے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ سیاہ فام اور لاطینو کمیونٹیز میں بالعموم موت کے بعد لواحقین کے وراثت کی منتقلی سے متعلقہ معاملات اور آمدن و روزگار کے حوالے سے معاملات میں دھوکہ باز ، بھولے بھالے لوگوں کو اپنا شکار بناتے ہیں ۔ایف ٹی سی ، ایسے فراڈز کو کانگریس کو پیش کردہ اپنی رپورٹ میں رپورٹ کرتا ہے ۔ہمیں کمیونٹی میڈیا اور کمیونٹی کی نمائندہ تنظیموں کی مدد کی ضرورت ہے کہ وہ ان فراڈز کے بارے میں کموینٹیز میں آگاہی پید ا کریں اور لوگوں کو بتائیں کہ وہ بلا خوف کسی بھی قسم کے فراڈ کی ایف ٹی سی کو رپورٹ کریں ۔
الی نائے اٹارنی جنرل آفس کی شکاگو ویسٹ ریجنل آفس کی ڈائریکٹر ایڈارا ایسائین کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کی وجہ سے معاشی مشکلات کے شکار گھروں کے مالکان جو کہ مارگیج ادا نہیں کر سکے ، کو مارگیج کی ادائیگی کے معاملات درپیش ہیں ۔ ان حالات میں دھوکہ باز ، موقع سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں ۔دھوکہ باز لوگوں کو اپنے گھر کو بچائیں جیسے سلوگن دے کر گھیرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔الی نائے سٹیٹ میں مارگیج ریسکیو فراڈ کا قانون موجود ہے جس کا مقصد مورگیج ادا کرنے والوں کو کسی بھی قسم کے دھوکے سے بچانا ہے ۔دھوکے باز لوگوں سے مختلف طریقوں سے روابط کرکے انہیں اپنا شکار بنانے کی کوشش کرتے ہیں ۔ لہٰذا کنزیومرز کو ان کے حربوں سے چوکنا رہنا چاہئیے ۔
الے نائے سٹیٹ کے اٹارنی جنرل کے کنزیومر فراڈ آفس کے نمائندہ ایگنیز پٹیز نیک نے نئی اور استعمال شدہ گاڑیوں کے خریداروں کے ساتھ ہونے والے والی دھوکہ یا ممکنہ دھوکہ دہی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گھروں کے بعد کنزیومرز سب سے زیادہ گاڑیاں خریدتے ہیں ۔میں کہوں گی کہ گاڑی خریدنے سے پہلے اپنا ہوم ورک مکمل کر لیں تاکہ آپ کسی بھی قسم کی دھوکہ دہی اور فراڈ سے محفوظ رہ سکیں ۔جب نئی گاڑی خریدیں تو اس امر کو یقینی بنائیں کہ جو گاڑی خرید رہے ہیں ، اس کی مارکیٹ قیمت کیا ہے ؟اس کی انوائس پرائس کیا ہے ؟یہ قیمت آن لائن پر چیک کرسکتے ہیں ۔آپ کو چیک کرنا چاہئیے کہ جو گاڑی خرید رہے ہیں، اس پر کوئی ری بیٹ ہے یا نہیں ؟ری بیٹ کو انٹر نیٹ پر چیک کر سکتے ہیں ۔بعض کنزیومر کے لئے ری بیٹ نہیں ہوتے ۔کنزیومر کو کار پر لگائی گئی قیمت کی بجائے نہیں بلکہ انوائس پرائس کی بنیاد پر قیمت طے کرنی چاہئیے ۔استعمال شدہ کاریں خریدتے وقت ، اپنا ہوم ورک بالخصوص مکمل کرکے جائیں ، گاڑی کے ٹائٹل اور ہسٹری رپورٹ کو ضرور چیک کریں ۔اس سے پتہ چلے گا کہ گاڑی کہیں چوری شدہ یا رینٹل یا ایکسیڈنٹ شدہ تو نہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ فنانسنگ کرتے وقت بھی ہوم ورک مکمل کریں ، ضروری نہیں کہ کار ڈیلر سے فنانسنگ حاصل کریں ، آپ دیگر اداروں سے بھی فنانسنگ حاصل کر سکتے ہیں ۔اس امر کو یقینی بنائیں کہ تمام شرائط کو پڑھ کر دستخط کریں ۔
لیگل ایڈ شکاگو کے سٹاف اٹارنی کرسٹین لی کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم ایک سول ایڈ آرگنائزیشن ہیں اور اہلیت رکھنے والے افراد کو قانونی مدد فراہم کرتے ہیں ۔ ہمارے گروپ مختلف سول لیگل ایریاز میں مدد فراہم کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بعض اوقات ایسے افراد کہ جو جیل ٹائم مکمل کرکے باہر نارمل زندگی میں واپس آتے ہیں، انہیں ان کے جیل کے عرصے کے دوران اپنے بہت سے معاملات پر نظر رکھنے یا جانکاری حاصل کرنے کے مواقع نہیں ملتے ۔بعض اوقات ان کی غیر موجودگی میں لوگ ان کی معلومات کے ذریعے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں ۔ اسی طرح جو لوگ ”فوسٹر کئیر سسٹم“ میں ہوتے ہیں ، انہیں بھی مسائل کا سامنا ہوتا ہے ۔انہیں اپنے فنانشل امور کو کنٹرول کرنا مشکل ہوتا ہے ۔وہ مختلف گھروں میں رہتے ہیں ۔اس قسم کے حالات میں ہماری جاب یہ ہوتی ہے کہ ایسے متاثرین کی جہاں تک ممکن ہو ، مدد کریں ، ان کا جو نقصان ہوا ہے ، اس کو کم سے کم کرنے یا اس کے ازالے میں ان کی قانونی مدد کریں ۔ایسے افراد ہم تک پہنچنے سے پہلے مختلف ذرائع سے روابط کرتے ہیں ۔ ہم لوگوں کو ہر ممکن قانونی مدد فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔
ایک سوال کے جواب میں ٹاڈ کوسو نے کہا کہ ایف ٹی سی کو جو بھی رپورٹ کرے، وہ بلا خوف رپورٹ کرے، ہمیں رپورٹ کرنے والے کے امیگریشن سٹیٹس سے کوئی تعلق نہیں ، ہم رپورٹ کرنے والی کی استدعا پر اس کی معلومات کو صیغہ راز میں رکھتے ہیں ۔ہم مختلف زبانوں میں معلومات فراہم کرتے ہیں ۔ میں لوگوں سے کہوںگا کہ کسی کو بھی فون پر اپنی پرسنل انفارمیشن ہر گز نہ دیں، دھوکہ باز کی کوشش ہوتی ہے کہ لوگوں کو عجلت میں معلومات فراہم کرنے کے لئے زور ڈالیں ۔
ابو گزالا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم شکاگو کے نواحی علاقوں میں بسنے والی امیگرنٹ کمیونٹیز کے لئے کام کرتے ہیں ۔امیگرنٹ کمیونٹی کے بعض ارکان اپنے امیگریشن سٹیٹس کی وجہ سے دھوکہ دہی کے شکار ہونے کے باوجود رپورٹ کرنے سے گریز کرتے ہیں ۔ ہم انہیں بتاتے ہیں کہ انہیں کسی بھی قسم کے دھوکہ دہی کی رپورٹ کرنی چاہئیے اور وہ گمنام طریقے سے بھی فراڈ کو رپورٹ کرسکتے ہیں ۔وبا کی وجہ سے دھوکہ باز متحرک ہیں او ر مشکلات کے شکار لوگوں کو اپنا ہدف نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں ۔ لہٰذا ہمیں چوکنا اور ہوشیار رکنے کی ضرورت ہے ۔
شکاگو والنٹئیر لیگل سروسز کے لیگل ایڈ اٹارنی میٹ ہاسٹین کا کہنا تھا کہ گھر خریدنے والے جب مورگیج حاصل کرتے ہیں تو چند ایک اہم شرائط اور ضوابط پر عملدرامد کا معاہدہ کرتے ہیں ۔ لہٰذا اگر کوئی شخص انتقال کر جاتا ہے اور اس کی مارگیج واجب الادا ہے تو اس گھر پر کی مورگیج واجب الادا ہوتی ہے ۔لہٰذا کسی کے انتقال کے بعد لواحقین کو بنک سے کمیونیکیٹ کرنے میں مشکلات درپیش ہوتی ہیں۔اس مسلہ کا حل متعلقہ عدالت سے رجوع کرنا ہے ۔اس صورت میں لوگ ہمارے ادارے سے رابطہ کر سکتے ہیں ، ہم ان کی قانونی رہنمائی اور مدد میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں ۔
یو ایس پوسٹل انسپکٹر سروس کی صوفیہ کیرئیرکا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں پوسٹل انسپکٹر ہوں ۔ ہم پوسٹل سروس کی لاءانفورسمنٹ میں کام کرتی ہوں ۔ ہم میل (mail) دھوکہ دہی کے حوالے اقدامات کے خلاف اپنا اقدام کرتے ہیں ۔ چونکہ لوگ تنہا ہیں ، آپس میں لوگوں سے روابط کم ہیں ، تو اس صورتحال کا دھوکہ باز فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں ۔

FTC and EMS telebriefing Chicago
FTC and EMS telebriefing Chicago

آئی آر ایس کے کریمنل انیسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کے سپیشل ایجنٹ انچارج مسٹر ٹرے ایکنز کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئی آر ایس ، لوگوں کو فون کال نہیں کرتی ۔ اگر آپ کو کوئی کال موصول ہو کہ آئی آر ایس سے کوئی شخص بال رہا ہے تو اس سے بات مت کریں اور فون بند کر دیں ، اپنی اہم معلومات کسی کو بلا وجہ نہ فراہم کریں ۔ دھوکہ باز آپ سے آپ کے بنک اکاونٹ اور کریڈٹ کارڈ سمیت اہم معلوما ت حاصل کرکے اس کا ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں ، ان سے چوکنا اور ہوشیار رہیں۔
”بیٹر بزنس بیوروالے نائے “ کے مسٹر سٹیو برنس کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہماری تنظیم 109سال پرانی ہے جس کا مقصد کنزیومر ایجوکیشن ہے ۔ گفٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کرتے وقت دھوکہ دہی اور فراڈ کا خاص خیال رکھیں ۔ بہت سے لوگ گفٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کی وجہ سے اپنی رقوم سے محروم ہو گئے ۔لوگوں کا اس مد میں ملین ڈالرز کا نقصان ہواہے ۔
یو ایس سی آئی ایس کی ماریا راڈ ریگیس کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یو ایس سی آئی ایس اس امر کو یقینی بناتا ہے کہ امیگریشن سے متعلقہ فراڈ سے لوگوں کو بچایا جائے ۔ یو ایس سی آئی ایس کی ویب سائٹ پر دھوکوں اور فراڈز کے بارے میں بہت اہم معلومات موجود ہیں ۔ واضح کر دیں کہ ف لائسنس اٹارنی ہی امیگریشن لاءکو پریکٹس کر سکتے ہیں ۔لہٰذا امیگرنٹس کو امیگریشن سے متعلقہ امور سے متعلق لائسنس امیگریشن اٹارنی اور ڈیپارٹمنٹ آف جسٹس کے منظور شدہ افراد سے قانونی رہنمائی اور مدد حاصل کرنی چاہئیے ۔ماریا نے مزید کہا کہ اگر کسی شخص کو قانونی مشورے کی ضرورت ہو تو لائسنس لیگل اٹارنی یا نمائندہ سے روبطہ کریں ۔
کک کاو¿نٹی کے سٹیٹ اٹارنی آفس کے نمائندے اٹارنی مس ڈائیر کا کہنا تھا کہ متاثرین کو متاثرین بننے سے پہلے دھوکہ بازوں کے بارے میں اہم آگاہی دے کر محفوظ رکھا جا سکتا ہے اور دھوکوں سے بچایا جا سکتا ہے ۔کیک کاو¿نٹی سٹیٹ اٹارنی آفس ، متاثرین کی مدد میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔انہیں سادہ الفاظ میں رہنمائی اور معلومات فراہم کرتاہے ۔

 

Related Articles

Back to top button