پاکستان

سعودی عرب میں پاکستانی سفیرجنرل بلال اکبرکی پاکستانی صحافیوں سے ملاقات

قونصل جنرل خالد مجید نے قونصل خانہ کی کارگردگی پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ نئے سفیر پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کرنا چاہتے ہیں

جدہ (رپورٹ: وسیم خان) سعودی عرب میں پاکستانی سفیرلیفٹنٹ جنرل( ر) بلال اکبرنے جدہ میں پاکستانی صحافیوں سے تعارفی ملاقات کی اور پاکستانیوں کے مسائل حل کئے جانے کی یقین دہانی کرائی۔ سعودی جیلوں میں معمولی جرائم میں ملوث پاکستانی قیدیوں کی جلد رہائی پر بھی بات کی۔جنرل (ر)بلال اکبر نے کہا کہ ہماری اولین کوشش ہے کہ یہاں پاکستانیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔

بلال اکبر کی پہلی دفعہ پاکستان قونصل خانہ آمد پر ، پاکستان اوورسیز میڈیافورم کی جانب سے سینئر نائب صدر ، ثناہ شعیب نے استقبالیہ پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔

اس تعارفی نشست کے ابتدائ کلمات پریس قونصل سید حمزہ گیلانی نے ادا کیئے، انہوں نے تمام حاضرین محفل کا شکریہ ادا کیا ، اور قونصل جنرل خالد مجید کو دعوت خطاب دی۔
قونصل جنرل خالد مجید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوے سفیر پاکستان کو جدہ آمد پرکمیونٹی اور صحافیوں کی جانب سے خوش آمدید کہا اور قونصل خانہ کی کارگردگی پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ نئے سفیر پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کرنا چاہتے ہیں ۔

Ambassadfor Bilal Akbar meets Pakistani media
Ambassadfor Bilal Akbar meets Pakistani media

بلال اکبر نے اپنے ابتدائ تعارفی خطاب میں کمیونٹی کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالتے ہوۓ آئندہ آنے والے مہینوں میں پاکستان ایمبیسی ریاض اور جدہ قونصلیٹ کی کارگردگی کی بات کی اس موقع پر بلال اکبر نے کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانی تارکین کے ھروب (کفیل سے فرار) ، اقاموں کی تجدید، جیلوں میں قید پاکستانیوں، کفیلوں کے ساتھ معاملات سمیت دیگر کئی مسائل پر بات چیت کی ۔

سفیر پاکستان نے یہ بھی کہا کہ کمیونٹی کے وہ مسائل جن کا تعلق براہ راست حکومت پاکستان سے ہے،ان کو حل کرنے میں کوئی تاخیربرداشت نہیں کی جاے گی ، اور جن مسائل کا تعلق سعودی حکومت سے ہے ، انکو مقامی قوانین کے مطابق بلا تاخیر حل کرنے کی مکلمل کاوش کی جائے گی ۔

بلال اکبر نے مزید کہا کہ ہماری اولین ترین کوشش ہے کہ یہاں پاکستانیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ، اور نظام کو شفاف بنانا، جس کے لیے ٹیکنالوجی کی بھرپور مدد لی جا رہی ہے ۔
اس ملاقات میں قونصل جنرل خالد مجید اور پریس قونصل سید حمزہ گیلانی کے علاوہ اور افسران بھی موجود تھے ۔

صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جو لوگ ویکسین لگوا کر پاکستان کا سفر کر رہے ہیں ، انکی واپسی کے آسان حل کے لیے وہ سعودی حکام سے رجوع کریں گے۔ اسکے علاوہ پاکستان میں کرونا کی چینی ساختہ ویکسین ، سعودی عرب میں منظور کروانے کے حوالے سے اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں ۔
انھوں نے مزید کہا کہ سفارت خانہ پاکستان ریاض ، اور قونصلیٹ جدہ کے حوالے سے کسی بھی فرد کو کوی مسلۂ یا شکایات ہو تو وہ بلا روک ٹوک میرے سے رجوع کر سکتا ہے ، میری اور میری ٹیم کی ہر ممکن کوشش ہو گی کہ سعودی قوانین کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوے کمیونٹی کے ہر ممکن مسائل حل کیے جایئں

بلال اکبر نے مثبت صحافتی اقدار کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوۓ تمام صحافیوں سے مثبت رول کی امید ظاہر کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ سب صحافی ہم تک لوگوں کےمسائل پہنچانے میں تعاون کریں ۔اور ہمارے سعودی بھائیوں تک پاکستان کے بارےمیں مثبت خبریں انکی زبان میں پہنچائیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی افراد نے سعودی عرب کی ترقی میں اپنی خدمات انجام دی ہیں لیکن اب ٹیکنالوجی کا دور ہے اور ہماری افرادی قوت کو اپنے آپ کو ان جدید تقاضوں سے آراستا کرنا ہو گا ۔
آخر میں سفیرِ پاکستان صحافیوں سے گھل مل گئے اور تمام حاضرین نے انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائ ۔

سفیر پاکستان نے یہ بھی کہا کہ آپ سب صحافی ہم تک لوگوں کے مسائل پہنچانے میں تعاون کریں۔اور ہمارے سعودی بھائیوں تک پاکستان کے بارے میں مثبت خبریں انکی زبان میں پہنچائیں۔قونصل جنرل خالد مجید نے قونصل خانہ کی کارگردگی پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ نئے سفیر پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کرنا چاہتے ہیں۔ آخر میں پاک اوورسیز فورم کے صدر شعیب الطاف سے خصوصی بات چیت کرتے ہوے سفیر پاکستان نے پی او ایم ایف کی ٹیم کو ریاض آنے کی دعوت دی اور کمیونٹی کے مسائل کو مزید حل کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروای ۔

 

Ambassador Bilal Akbar meets Pakistani media

Related Articles

Back to top button