پاکستان

کورونا امدادی پیکج، جولائی میں بچوں کو کیا کیا ملے گا؟

چھ سال تک کی عمر کے بچوں کو 3600ڈالرز جبکہ چھ سے17سال کی عمر کے بچوں کو تین ہزار ڈالرز ملنے کے امکان ہیں

آئی آر ایس کی جانب سے 39ملین خاندانوں کو رقوم ارسال کی جائیں گی جو کہ امریکہ میں بچوں کی آبادی کا88فیصد بنتا ہے ۔
نیویارک (اردونیوز ) آئندہ دو ماہ تک امریکہ میں لاکھوں خاندانوں کے بنک اکاو¿نٹس میں کورونا امدادی پیکج (سٹیمولس پیکج) کے چیک جمع ہونا شروع ہوں گے تاہم یہ چیک ایسے خاندانوں کے بنک اکاو¿نٹس میں جائیں گے یا ارسال کئے جائیں گے کہ جو خاندان اور بچوں کے حوالے سے قانون میں اہل قراردئیے گئے ہیں۔ بی جی آر ڈاٹ کام اور نیوز بریک سمیت مختلف امریکی میڈیا میں شائع ہونیوالی رپورٹس کے مطابق 15جولائی سے امکان ہے کہ آئی آر ایس کی جانب سے تین کروڑ90لاکھ خاندانوں کو ادائیگیاں موصول ہونا شروع ہو جائیں گی اور یہ ادائیگیاں ایک سال کی عرصے میں ہر اہل بچے کو تقریبا 3600ڈالرز تک کی جائیں گی ۔یہ ادائیگیاں در اصل اس چائلڈ ٹیکس کریڈٹ کی مد میں کی جائیں گی جو کہ ماضی میں دو ہزار ڈالرز کے حساب سے اہل افراد کو ادا کی جاتی تھیں ۔مالیاتی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ فیڈرل ٹیکس کریڈٹ کی مد میں یہ توسیع شدہ ادائیگیاں ، گذشتہ امدادی پیکج سے متعدد وجوہات کی وجہ سے بہتر ہیں ۔مثال کے طور پر یہ ادائیگی ، پہلے کورونا امدادی پیکج جو کہ 1400ڈالرز فی کس تھا، کے مقابلے میں دو گنا سے بھی زائد ہے ۔یاد رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے دور میں کورونا امدادی پیکج کی مد میں پہلے 1200پھر600جبکہ بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے تیسرے مرحلے میں 1400ڈالرز کے چیک بھجوائے گئے ہیں ۔
آئی آر ایس کی جانب سے جولائی میں رقوم کی ترسیل کے لئے ان کے ریکارڈ میں موجود پہلے سے موجود بنک اکاو¿نٹس سمیت دیگر معلومات کو استعمال کیا جائیگا۔آئی آر ایس کی جانب سے 39ملین خاندانوں کو رقوم ارسال کی جائیں گی جو کہ امریکہ میں بچوں کی آبادی کا88فیصد بنتا ہے ۔چھ سال تک کی عمر کے بچوں کو 3600ڈالرز جبکہ چھ سے17سال کی عمر کے بچوں کو تین ہزار ڈالرز ملنے کے امکان ہیں ۔

Related Articles

Back to top button