خبریں

ایم آر فرخ کو صدمہ، لاہور میں بڑے بھائی کا انتقال

پاکستانی امریکن الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا کے ارکان ،پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور ارکان نے ایم آر فرخ سے ان کے بھائی کی نا گہانی موت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے

نیویارک (اردونیوز ) پاکستانی امریکن سینئر صحافی، ویکلی آواز نیویارک کے ایڈیٹر ایم آر فرخ کے بڑے بھائی ، لاہور میں قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ۔ وہ کچھ عرصے سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھے اور ڈائلائسز پر تھے ۔بتایا گیا ہے کہ مرحوم کی اچانک طبیعت خراب ہوئی جو کہ سنبھل نہ سکی اور وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔ پاکستانی امریکن الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا کے ارکان ،پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور ارکان نے ایم آر فرخ سے ان کے بھائی کی نا گہانی موت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے درجات بلند فرمائیں ، مزید براںایم آر فرخ سمیت سوگواران کو صبر جمیل عطاءفرمائیں ۔

 

Related Articles

Back to top button