نیویارک کی مسلم کمیونٹی نیویارک کے مئیر کے امیدواروں سے مایوس
نیویارک سٹی کی مسلم و پاکستانی کمیونٹی کے بیشتر ارکان نیویارک سٹی کے مئیر کے تین اہم امیدواروں کے اس ٹویٹ سے مایوس ہوئے ہیں کہ جو انہوں نے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے بعد کئے
نیویارک (اردونیوز ) نیویارک سٹی کی مسلم و پاکستانی کمیونٹی کے بیشتر ارکان نیویارک سٹی کے مئیر کے تین اہم امیدواروں کے اس ٹویٹ سے مایوس ہوئے ہیں کہ جو انہوںنے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے بعد کئے ۔ ان امیدواروں جنہوںمیں ایرک ایڈمز، اینڈریو یانگ اور رے میگوائر شامل ہیں ، کی جانب سے اسرائیل اور فلسطینیوں کی حالیہ صورتحال کے بعد ٹویٹ کئے گئے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور حماس کے تشدد کی مذمت کرتے ہیں ۔
مسلم و پاکستانی امریکن کمیونٹی کے ارکان کا کہنا ہے کہ وہ بھی کسی قسم کے تشدد کے خلاف ہیں لیکن اسرائیلی پولیس کو کسی صورت میں بھی مسلمانوںکے قبلہ اول مسجد اقصیٰ میں داخل نہیں ہونا چاہئیے تھا اور مسجد کے اندر فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کا مسجد کی بے حرمتی کا واقعہ نہایت ہی افسوسناک ہے ۔ کمیونٹی ارکان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل حکومت کی جانب سے شیخ جراح کے مشرقی یروشلم کے علاقے سے فلسطینی عوام کی گھروں سے بے دخلی بھی ظلم اور نا انصافی ہے ۔ کمیونٹی ارکان کا کہنا ہے کہ افسوس ہے کہ مئیر کے امیدواروںنے حقیقی صورتحال کو نظر انداز کرکے ، اسرائیلی حکومت کی جانب سے تنازعہ کو دئیے جانیوالے رنگ کو پیش نظر رکھتے ہوئے ، اپنا ردعمل دیا۔ انہیں ناانصافی اور ظلم کے خلاف ٹویٹ کرنا چاہئیے تھا۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ نیویارک کے مئیر کے تین اہم امیدواروں سکاٹ سٹرنگر، شان ڈانوون اور مایا ویلی نے اسرائیل، فلسطین کی حالیہ صورتحال پر کوئی ردعمل کا اظہار نہیں کیا ۔
New York Muslim Community, Mayoral elections